امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [جولائی 2022 ]

ایک آدمی کو ویکسین لگاتا ہوا ایک طبی کارکن (USAID)
امریکی حکومت فلپائن کو کووڈ-19 کی ویکسینوں کی 33 ملین سے زیادہ خوراکیں عطیہ کر چکی ہے۔ یو ایس ایڈ کی مدد سے یہ ویکسینیں عمر رسیدہ افراد اور پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا افراد تک پہنچائیں گئیں۔ (USAID)

امریکہ کووڈ-19 کی ویکسینوں کی اربوں خوراکیں بطور عطیہ دے رہا ہے، ویکسینیں فراہم کرنے والے کوویکس نامی پروگرام اور دنیا بھر کے ممالک کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی565 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 1 بلين خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

26 جولائی

امریکہ اور اس کے بین الاقوامی شراکت دار اناج اور دیگر مصنوعات کی حالیہ قلت کو کم کرنے اور مستقبل میں اس سلسلے میں پیدا ہونے والے رخنوں کو روکنے کے لیے عالمی ترسیلی سلسلوں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

 بندرگاہ پر کھڑے جہاز سے سامان اتارا جا رہا ہے (© Jens Büttner/picture alliance/Getty Images)
امریکہ اور جرمنی سمیت دیگر ممالک اشیاء کی قلت میں کمی لانے کے لیے ترسیلی سلسلوں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ اوپر، 6 جولائی کو وِسمار، جرمنی میں سامان لانے والے بحری جہاز سے سامان اتارا جا رہا ہے۔ (© Jens Büttner/picture alliance/Getty Images)

25 جولائی

وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے عالمی سطح پر کووڈ-19 کی ویکسی نیشن میں اضافہ کرنے کی بین الاقوامی کوششوں میں حاصل ہونے والی  حالیہ کامیابیوں کا اعلان “گلوبل ایکشن پلان” [جی اے پی] کے 19 جولائی کو ہونے والے ورچوئل وزارتی اجلاس میں کیا۔

 باربردار طیارے پر ڈبے لادے جا رہے ہیں (U.S. Government)
دنیا بھر میں کووڈ-19 وبا کے پھیلاو سے نمٹنے میں کووڈ کی ویکسین لگانے میں اضافہ کرنے سے مدد ملے گی۔ اوپر 10 جولائی کو بچوں کو لگائی جانے والی کووڈ-19 ویکسین کی 33,600 خوراکیں امریکہ کی طرف سے بھوٹان پہنچائے جانے کا ایک منظر۔ (U.S. Government)

امریکہ نے یوکرین کو کووڈ-19 کی تقریبا پانچ لاکھ خوراکوں کا عطیہ دیا ہے۔

  18 جولائی

امریکہ نے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے ایشیا کے 30 سے زائد ممالک کی مدد کی ہے اور ویکسین کی لاکھوں خوراکیں عطیہ کی ہیں جبکہ انسانی جانیں بچانیں اور معیشتوں کی بحالی میں تعاون کیا ہے۔

 اندرون خانہ فلمبندی کرتے ہوئے لوگ (Courtesy of Internews)
جمہوریہ کرغیز کے انٹرنیوز نے کووڈ-19 کے بارے میں درست معلومات پر مبنی پروگرام تیار کیے جنہیں 20 سٹیشنوں سے نشر کیا گیا۔ (Courtesy of Internews)

امریکہ نے ہونڈوراس کو کووڈ-19 ویکسین کی 346,320 اضافی خوراکوں کا عطیہ دیا۔

 

17 جولائی

امریکہ اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں نے حال ہی میں انگولا اور ملاوی کو کووڈ-19 کی نو لاکھ اضافی خوراکوں کا عطیہ دیا۔

12 جولائی

امریکہ نے گیانا کو حال ہی میں کووڈ-19 ویکسین کی 12,870 اضافی خوراکوں کا عطیہ دیا۔

11 جولائی

امریکی حکومت کے ویکسین کی عالمگیر رسائی (گلوبل ویکس) پروگرام کی وجہ سے کووڈ-19 ویکسینوں، تربیت، اور آلات کی فراہمی میں ایک بہت بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پروگرام کمزور طبقات اور عمر رسیدہ افراد سمیت زیریں صحارا کے ممالک میں ویکسین لگانے کی شرحیں بڑہانے میں بھی مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

 رنگا برنگا لباس پہنے سفید بالوں والی عورت کورونا کی ویکسین لگوا رہی ہے اور باقی لوگ اُسے دیکھ رہے ہیں۔ (© USAID RHI TES-EC 2022)
یوگنڈا کے بسوگا علاقے کے کالیرو ڈسٹرکٹ میں ویکسین لگانے کی ایک مہم کے دوران گلیڈیز کہلوا کو کووڈ-19 ویکسین کی ایک خوراک لگائی جا رہی ہے۔ (© USAID RHITES-EC 2022)

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے ذریعے حال ہی میں بچوں کو لگائی جانے والی کووڈ-19 ویکسین کی33,600  خوراکیں بھوٹان پہنچائیں۔

امریکہ نے حال ہی میں نکارا گوا کو بچوں کو لگائی جانے والی کووڈ-19 ویکسین کی 650,600 خوراکیں بطور عطیہ دیں۔

9 جولائی

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت ماریطانیہ، نائجر اور سیئرا لیون کو مجموعی طور پر کووڈ-19 ویکسین کی550,000   خوراکوں کا عطیہ دیا۔

8 جولائی

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت  بچوں کو لگائی جانے والی کووڈ-19 ویکسین کی4,800  خوراکیں سینٹ ونسینٹ اور گرینیڈینز پہنچائیں۔

5 جولائی

امریکہ نے حال ہی میں نیپال کو بچوں کو لگائی جانے والی کووڈ-19 ویکسین کی2.3  ملین خوراکیں بطور عطیہ دیں۔

3 جولائی

امریکہ نے بین الاقوامی شراکت کاروں کے تعاون سے حال ہی میں بینین، گیمبیا، لائبیریا، نائجیریا، روانڈا اور زیمبیا کو مجموعی طور پر کووڈ-19 ویکسین کی 2.2 ملین سے زائد خوراکوں کا عطیہ دیا۔

یکم جولائی

 

امریکہ نے حال ہی میں ہونڈوراس کو بچوں کو لگائی جانے والی کووڈ-19 ویکسین کی153,600  خوراکیں بطور عطیہ دیں۔

30 جون

امریکہ وباوں کی روک تھام، اِں سے نمٹنے کی تیاری اور اِن کا مقابلہ کرنے کے لیے ورلڈ بنک کے نئے منظور شدہ مالیاتی فنڈ میں 450 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کر چکا ہے۔

29 جون

امریکہ نے کووڈ-19 ویکسین کی 4.1 ملین اضافی خوراکیں بنگلہ دیش کو بطورعطیہ دیں۔

امریکہ نے کووڈ-19 ویکسین کی 200,070 ملین اضافی خوراکیں تاجکستان کو بطور عطیہ دیں۔

اس مضمون کو ہفتہ وار  اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور بعد میں ماہانہ بنیادوں پر شائع کیا جاتا ہے۔ جولائی، اگست، ,ستمبر، اکتوبر، نومبر، دسمبر 2021 اور جنوری، فروری، 2022 مارچ,
2022 اپریل

مئ 2022

جون 2022

کی اپ ڈیٹس دیکھیے