امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [اگست 2022]

ایک بچہ بازو میں ٹیکہ لگوا رہا ہے اور باقی لوگ اسے دیکھ رہے ہیں (U.S. Government)
دنیا کے ممالک کووڈ-19 کی ویکسین لگانے کے لیے امریکہ کے ساتھ شراکت داری کر رہے ہیں اور بچوں سمیت پوری دنیا میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ کوویکس پروگرام کے تحت امریکہ نے بنگلہ دیش کو فائزر-بائیو این ٹیک کی بچوں کو لگائی جانے والی کووڈ-19 ویکسین کی 1.5 ملین خوراکوں کا عطیہ دیا ہے۔ (U.S. Government)

امریکہ کووڈ-19 کی ویکسینوں کی اربوں خوراکیں بطور عطیہ دے رہا ہے، ویکسینیں فراہم کرنے والے کوویکس نامی پروگرام اور دنیا بھر کے ممالک کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی588 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 1 بلين خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

23 اگست

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت کووڈ-19 ویکسین کی تقریبا 123,000 اضافی خوراکیں تاجکستان کو بطور عطیہ دیں۔

22 اگست

امریکہ نے حال ہی میں کووڈ-19 ویکسین کی 35,100 خوراکیں سولومن جزائر پہنچائیں۔

11 اگست

امریکہ نے بنگلہ دیش کو  فائزر-بائیو این ٹیک کی بچوں کو لگائی جانے والی کووڈ-19 ویکسین کی 1.5 ملین خوراکوں کا عطیہ دیا ہے۔

امریکہ اور اس کے بین الاقوامی شراکت دار اب تک افریقہ کے 44 ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی تقریباً 174 ملین خوراکیں فراہم کر چکے  ہیں۔ اس سلسلے میں امریکہ نے افریقہ میں شراکت داری میں اضافہ کرنے  کے لیے ایک نئی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا ہے۔

 کپڑوں کی دکان میں اینٹونی بلنکن اور ایک دکاندار ہنس رہے ہیں (© Andrew Harnik/AP Images)
وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن جینز کی پتلونوں کے ڈیزائنر، ٹی شیپو موہلالہ سے 7 اگست کو جوہانسبرگ میں ملاقات کر رہے ہیں۔ (© Andrew Harnik/AP Images)

10 اگست

امریکہ نے گزشتہ 20 سال میں صحت عامہ کے شعبے میں ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کو 1.7 ارب سے زیادہ کی امداد دی ہے۔

کوویکس پروگرام کے تحت امریکہ نے کووڈ-19 کی بچوں کی ویکسین کی 52,800 خوراکیں گیانا پہنچائیں۔

امریکہ اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں نے مالدیپ کو کووڈ-19 ویکسین کی ایک لاکھ خوراکوں کا عطیہ دیا ہے۔

9 اگست

امریکہ نے نیپال کو کوویکس کے ذریعے بچوں کی کووڈ-19 ویکسین کی 2.8 ملین خوراکوں کا عطیہ دیا۔

6 اگست

امریکہ نے بین الاقوامی شراکت داروں کے ذریعے افریقہ کے چھ ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی 1.9 ملین سے زائد خوراکوں کے عطیات دیئے جن میں بنین کو دی جانے والیں 99,450 اور گیبون کو دی جانے والیں 115,830 خوراکیں  بھی شامل ہیں۔

4 اگست

امریکہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے [یو ایس ایڈ] اور اُس کے شراکت دار جے ایس آئی  نے زیمبیا کی طبی کمیونٹی کے ہزاروں کارکنوں کو تربیت دی۔ اب یہ کارکن کووڈ-19 کی ویکسین کی سلامتی کے بارے میں درست معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

 دو عورتوں نے نارنجی ٹی شرٹیں پہنی ہوئی ہیں جن پر 'وبائیں ختم کریں' لکھا ہوا ہے (Courtesy of Bridget Siulanda/JSI)
یوایس ایڈ اور شراکت دار زیمبیا میں کمیونٹی ہیلتھ ورکروں کو کووڈ-19 ویکسین کی حفاظت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے تربیت دے رہے ہیں۔ ہیلتھ ورکر آئیوی کاکنگو اور پیزا چنڈاکا، کٹوے شہر میں اپنے کام کے لیے تیار ہو رہی ہیں۔ (Courtesy of Bridget Siulanda/JSI)

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی تین ملین اضافی خوراکیں مصر کو عطیہ کیں۔

امریکہ نے کوویکس کی شراکت کاری سے کووڈ-19 ویکسین کی 4,800 خوراکیں سینٹ لوسیا پہنچائیں۔

3 اگست

امریکہ نے کووڈ-19 ویکسینوں کی 197,730 خوراکیں غزہ میں فلسطینیوں کو پہنچانے میں مدد کی۔

امریکہ نے کمبوڈیا کی کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کے لیے، کمبوڈیا کو تکنیکی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  ایمرجنسی فنڈنگ اور ویکسینیں فراہم کیں۔

یکم اگست

امریکہ نے حال ہی میں فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1.5 ملین خوراکیں بنگلہ دیش پہنچائیں۔

29 جولائی

امریکہ اور اِس کے بین الاقوامی شراکت کاروں نے پانچ افریقی ممالک کو کووڈ-19 کی 1.7 ملین خوراکیں عطیہ کیں جن میں سوڈان کو دی جانے والیں 299,520 اور تنزانیہ کو دی جانے والیں 1,156,000 خوراکیں بھی شامل ہیں۔

امریکہ نے حال ہی میں کوویکس کے ذریعے کووڈ-19 ویکسین کی بچوں کی 4,800 خوراکیں گرینیڈا پہنچائیں۔

28 جولائی

امریکہ نے کوویکس کی شراکت سے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 400,140 خوراکیں تاجکستان کو عطیہ کیں۔

یہ مضمون ہر ماہ وقفوں وقفوں سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور اسے ماہانہ قسطوں میں شائع کیا جاتا ہے۔ جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2021 اور جنوری، فروری، مارچ، اپریل، مئی، جون اور جولائی 2022 کی اپ ڈیٹس دیکھیے۔