امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [اکتوبر 2020]

طبی کارکن آکسیجن ٹینک اٹھانے جا رہے ہیں (USAID/Lameck Ododo)
امریکہ نے نرس سانڈرا کریمی اور دیگر کارکنوں کو علاج کے طور پر مریضوں کو آکسیجن لگانے کی تربیت دی۔ اوپرتصویر میں کریمی کو 27 اکتوبر 2021 کو کینیا کے وینجیج ہسپتال میں کام کر رہی ہیں۔ (USAID/Lameck Ododo)

امریکہ کووڈ-19 کی ویکسینوں کی اربوں خوراکیں بطور عطیہ دے رہا ہے، ویکسینیں فراہم کرنے والے کوویکس نامی پروگرام اور دنیا بھر کے ممالک کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی625 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 1 بلين خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

18 اکتوبر

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے ذریعے حال ہی میں فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی تین ملین خوراکیں بنگلہ دیش پہنچائیں۔

14 اکتوبر

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے ذریعے حال ہی میں کووڈ-19 ویکسین کی 3.7 ملین خوراکیں افریقہ کے چار ممالک میں پہنچائیں جن میں 1,000,350 خوراکیں سوڈان کے لیے اور 1,160,640 خوراکیں زیمبیا کے لیے تھیں۔

13 اکتوبر

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے ذریعے بچوں کی کووڈ-19 ویکسین کی آٹھ ملین اضافی خوراکیں پاکستان کو بطور عطیہ دیں۔

12 اکتوبر

 

امریکہ کی طرف سے حال ہی میں اعلان کردہ اقدامات کے تحت دنیا کے ممالک کووڈ-10 کے مریضوں کے لیے زندگیاں بچانے والی دوائیں فراہم کی جائیں گیں۔

 ایک طبی کارکن ایک عورت کے ناک سے رطوبت کا نمونہ لے رہا ہے (© Mahmud Hossain Opu/AP Images)
امریکہ دنیا کے بہت سے ممالک میں کووڈ-19 کے ٹیسٹوں اور علاج کو بہتر بنا رہا ہے۔ اوپر تصویر میں ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں 30 جنوری کو ایک مریضہ کو اپنا کووڈ-19 ٹیسٹ کرواتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ (© Mahmud Hossain Opu/AP Images)

6 اکتوبر

امریکہ نے تیونس کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی ایک لاکھ سے زائد اضافی خوراکوں کا عطیہ دیا ہے۔

4 اکتوبر

امریکہ نے لاؤس کو کوویکس پروگرام کے ذریعے بچوں کی فائزر بائیو-این ٹیک کی تیار کردوہ کووڈ-19 ویکسین کی دو لاکھ اضافی خوراکیں  بطور عطیہ دیں۔

3 اکتوبر

امریکہ نے عطیہ دہندگان کے اجلاس بلائے جس میں عطیات دینے والوں نے اگلے تین سالوں میں ایچ آئی وی/ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کے خاتمے کے لیے قائم کردہ عالمی فنڈ میں 14.25 ارب ڈالر دینے کے وعدے کیے۔

 ایک چھوٹا بچہ ٹیکہ لگوا رہا ہے (© Baz Ratner/Reuters)
یکم جولائی کو کینیا کے شہر کسومو میں ایک عورت ایک نوزائیدہ بچے کو ملیریا کا ٹیکہ لگا رہی ہے۔ (© Baz Ratner/Reuters)

27 ستمبر

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت ویت نام کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1.2 ملین اضافی خوراکیں فراہم کیں۔

24 ستمبر

امریکہ نے زیمبیا کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی ایک ملین سے زائد خوراکیں فراہم کیں۔

23 ستمبر

امریکہ نے حال ہی میں کوویکس کی شراکت سے موزمبیق کو ویکسین کی 1,565,460 خوراکیں اور روانڈا کو بچوں کی ویکسین کی 254,400 خوراکیں فراہم کیں۔

20 ستمبر

امریکہ نے حال ہی میں مالدووا کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی پچاس ہزار سے زائد خوراکیں فراہم کیں۔

 یہ مضمون ہر ماہ وقفوں وقفوں سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے ماہانہ قسطوں میں بھی شائع کیا جاتا ہے۔ جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2021 اور  جنوری، فروری، مارچ، اپریل، مئی، جون جولائی اگست اور ستمبر 2022 کی اپ ڈیٹس دیکھیے۔