امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [تازہ ترین معلومات]

سکول یونیفارم پہنے لڑکیوں کی لائن جن میں سے بعض نے ماسک پہنے ہوئے ہیں جبکہ ایک لڑکی مسکرا رہی ہے (U.S. Government)
امریکہ نے 9 نومبر کوکوویکس پروگرام کے تحت بنگلہ دیش کو فائزر بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی بچوں کی 6 ملین اضافی خوراکوں کا عطیہ دیا۔ اس طرح بنگلہ دیش کو کووڈ-19 ویکسین کی عطیے کے طور پر دی جانے والی خوراکوں کی تعداد 100 ملین سے بڑھ گئی ہے۔ (U.S. Government)

امریکہ کووڈ-19 کی ویکسینوں کی اربوں خوراکیں بطور عطیہ دے رہا ہے، ویکسینیں فراہم کرنے والے کوویکس نامی پروگرام اور دنیا بھر کے ممالک کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی664 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 1 بلين خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

 10 نومبر

بنگلہ دیش کو امریکہ کووڈ-19 ویکسین کی 100 ملین سے زائد خوراکوں کا عطیہ دے چکا ہے۔

9 نومبر

 امریکہ نے بنگلہ دیش کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 6 ملین سے زائد بچوں کی خوراکوں کا اضافی عطیہ دیا ہے۔

3 نومبر

امریکہ نے فجی کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 33,600 بچوں کی خوراکوں کا عطیہ دیا۔

یکم نومبر

بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئےامریکہ نے دنیا بھر کے ممالک میں کووڈ-19 ویکسین کی مجموعی طور پر 657 ملین سے زیادہ خوراکیں پہنچائی ہیں۔

29 اکتوبر

 

 امریکہ نے 23 اکتوبر کو انڈونیشیا کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی پانچ ملین خوراکیں بطورعطیہ فراہم کیں۔

28 اکتوبر

حال ہی میں امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 2.3 ملین خوراکیں یوکرین پہنچائیں۔

25 اکتوبر

حال ہی میں امریکہ نے بنگلہ دیش کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 4.8 ملین خوراکیں بطور عطیہ فراہم کیں۔

23 اکتوبر

حال ہی میں امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان کو کووڈ-19 ویکسین کی 500,760 خوراکیں بطور عطیہ فراہم کیں۔

22 اکتوبر

حال ہی میں امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت لیسوتھو اور  روانڈا کو کووڈ-19 ویکسین کی 1,007,820 خوراکیں بطور عطیہ فراہم کیں۔

20 اکتوبر

 

امریکہ نے مصر کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی ایک ملین خوراکوں سے زائد کا عطیہ دیا۔

 یہ مضمون ہر ماہ وقفوں وقفوں سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے ماہانہ قسطوں میں بھی شائع کیا جاتا ہے۔ جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر2021اور  جنوری، فروری، مارچ، اپریل، مئی، جون،  جولائی، اگست، ستمبر اور اکتوبر 2022 کی اپ ڈیٹس دیکھیے۔