امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [تازہ ترین معلومات]

ویکسین لگوانے کے لیے بچے قطار میں کھڑے ہیں (U.S. Government)
امریکہ نے 3 دسمبر کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی بچوں کی 6 ملین خوراکیں بنگلہ دیش پہنچائیں۔ (U.S. Government)

امریکہ کووڈ-19 کی ویکسینوں کی اربوں خوراکیں بطور عطیہ دے رہا ہے، ویکسینیں فراہم کرنے والے کوویکس نامی پروگرام اور دنیا بھر کے ممالک کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی671 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 1 بلين خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

 23 دسمبر

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے ذریعے انڈونیشیا کو فائزر بائیو-این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1.5 ملین اضافی خوراکوں کا عطیہ دیا۔

21 دسمبر

امریکہ نے حال ہی میں کوویکس پروگرام کے ذریعے بھوٹان کو فائزر بائیو-این ٹیک کی بچوں کی کووڈ-19 ویکسین کی 50,000 اضافی خوراکوں کا عطیہ دیا ہے۔

20 دسمبر

امریکہ نے بنگلہ دیش کو فائزر بائیو-این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 7 ملین اضافی خوراکوں کا عطیہ دیا ہے۔

19 دسمبر

امریکہ نے نکار گوا کو کووڈ-19 کی بچوں کی ویکسین کی 375,000 خوراکوں کا عطیہ دیا۔

 

6 دسمبر

امریکہ نے بنگلہ دیش کو فائزر بائیو-این ٹیک کی کووڈ-19 کی بچوں کی ویکسین کی 6 ملین اضافی خوراکوں کا عطیہ دیا۔

 

18 نومبر

 

امریکہ نے حال ہی میں افریقہ کے سات ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی 6.4 ملین سے زائد ویکسینوں کے عطیات دیئے جن میں انگولا کے لیے 749,970 خوراکیں اور موزمبیق کے لیے 4,888,260 خوراکیں شامل ہیں۔

جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2021 اور جنوری، فروری، مارچ، اپریل، مئی، جون،  جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر اور نومبر2022  کی اپ ڈیٹس دیکھیے۔