امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [ستمبر 2021]

جو بائیڈن بیٹھے ہوئے ہیں اور اُن کے سامنے سکرین پر سربراہی کانفرنس کے شرکاء دکھائی دے رہے ہیں۔ (© Evan Vucci/AP Images)
صدر بائیڈن وائٹ ہاؤس سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر بلائی گئی ورچوئل سربراہی کانفرنس کے دوران امریکہ کے ویکسین کے عالمی عطیات کی تعداد دوگنا کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ (© Evan Vucci/AP Images)

امریکہ کووڈ-19 کی ویکسینوں کی اربوں خوراکیں بطور عطیہ دے رہا ہے، ویکسینیں فراہم کرنے والے کوویکس نامی پروگرام اور دنیا بھر کے ممالک کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی 160 ملین خوراکوںکا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 1 بلين خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

  28  ستمبر

امریکہ نے کینیا کے لیے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 210,300 خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 464,090 خوراکیں انگولا پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 250,380 خوراکیں عوامی جمہوریہ کانگو پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 250,380 خوراکیں عوامی جمہوریہ کانگو پہنچانے کا اعلان کیا۔

26 ستمبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 188,370 خوراکیں بولیویا پہنچانے کا اعلان کیا۔

24 ستمبر

امریکہ نے جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 336,000 خوراکیں گِنی پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے موزمبیق کے لیے جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 336,000 خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

امریکہ نےانڈونیشیا کے لیے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 4.6 ملین خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 100,620 خوراکیں گیبون پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 76,050 خوراکیں ماریشس پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 655,200 خوراکیں ایتھوپیا پہنچانے کا اعلان کیا۔

23 ستمبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 325,260 اضافی خوراکیں تاجکستان پہچانے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد تاجکستان کو عطیہ کی جانے والی ویکسین کی مجموعی تعداد 1.8 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔

22 ستمبر

امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ دنیا کے ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے  فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 500 ملین اضافی خوراکیں خریدے گا۔ اس کے بعد دنیا کو ویکسینوں کی عطیہ کی جانے والی خوراکوں کی کل تعداد 1.1 ارب سے زیادہ ہو جائے گی۔

21 ستمبر

امریکہ نے میکسیکو میں ماڈرنا کی کووڈ-19 کی ویکسین کی 1,750,000 اضافی خوراکیں پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے فلپائن میں فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 2.58 خوراکیں پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے ڈومنیکا میں فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 11,700 خوراکیں پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

20 ستمبر

بین الاقوامی شراکت داروں کے  ساتھ  مل کر کام کرتے ہوئے، امریکہ دنیا کی الگ تھلگ بستیوں کے لوگوں کو

کووڈ-19 ویکسینیں پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

کمر پر بکس اٹھائے ایک عورت، پہاڑوں کے درمیان بنے ایک پل پر سے گزر رہی ہے۔ (© UNICEF/Ngakhusi)
برما دیوی کنور، امریکہ کے کوویکس پروگرام کے ذریعے عطیہ کردہ کووڈ-19 کی جانسن اینڈ جانسن ویکسین نیپال کے ضلع دارچولا میں واقع صحت کے پیپلچری کلینک لے کر جا رہی ہیں جہاں وہ کام کرتی ہیں۔ (© UNICEF/Ngakhusi)

امریکہ نے یوگنڈا کے لیے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1.6 سے زائد خوراکوں کے اپنے عطیے کا اعلان کیا ہے۔

17 ستمبر

امریکہ نے ہنڈوراس میں فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 7,020 اضافی خوراکیں پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے انڈونیشیا میں کووڈ-19 ویکسین کی 4.6 ملین اضافی خوراکیں پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے کینیا کے لیے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 795,600 خوراکوں کے اپنے عطیے کا اعلان کیا ہے۔

16 ستمبر

امریکہ نے پاکستان میں فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 6.6 ملین خوراکیں پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

14 ستمبر

امریکہ نے جنوبی سوڈان میں جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 152,950 خوراکیں پہنچانے کا اعلان کیا ہے

13 ستمبر

امریکہ نے پاکستان میں سندھ کے لوگوں کے لیے کووڈ-19 کی فائزر- بائیو این ٹیک ویکسین کی 320,580 خوراکیں پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے سیئرا لیون کے لیے کووڈ-19 کی فائزر- بائیو این ٹیک ویکسین کی 113,490 خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

12 ستمبر

امریکہ نے ٹوگو کے لیے کووڈ-19 کی فائزر- بائیو این ٹیک ویکسین کی 117,000 خوراکوں کے اضافی عطیے کا اعلان کیا۔

11 ستمبر

امریکہ نے آئیوری کوسٹ کے لیے کووڈ-19 کی فائزر- بائیو این ٹیک ویکسین کی 373,230 خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

10 ستمبر

امریکہ نے تیونس کے لیے کووڈ-19 کی فائزر- بائیو این ٹیک ویکسین کی 687,960 خوراکوں کے اضافی عطیے کا اعلان کیا۔

8 ستمبر

امریکہ نے منگولیا کے لیے کووڈ-19 کی فائزر- بائیو این ٹیک کی ویکسین کی 188,370 خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

 

6 ستمبر

امریکہ نے ماڈرنا کووڈ-19 ویکسین کی 250,320 خوراکیں جمہوریہ کانگو کو بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

 

امریکہ نے کوسوو کو ویکسین کی 503,100 اضافی خوراکوں کا عطیہ دیا۔

امریکہ نے کینیا کو کووڈ-19 کی 880,320 خوراکیں بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے یوگنڈا کو کووڈ-19 ویکسین کی 647,080 خوراکیں بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

4 ستمبر

 

امریکہ اور اس کے شراکت کاروں نے کووڈ-19 ویکسین کی 1,229,620 خوراکیں گھانا پہنچائیں۔

2 ستمبر

امریکہ اور بین الاقوامی شراکت دار دنیا بھر میں کووڈ-19 کی محفوط اور موثر ویکسینوں پر اعتماد بڑہانے کا کام کر رہے ہیں۔

 ہاتھ میں ویکسین کارڈ پکڑے ہوئے ایک عورت۔ (© UNICEF/Mach)
جنوبی سوڈان کی بوشائی آیت اوتھو نے ویکسین کی محفوظگی سے متعلق یونیسیف کے ایک معلوماتی پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد کووڈ- 19 ویکسین لگوائی۔ (© UNICEF/Mach)

 یکم ستمبر

امریکہ نے بنگلہ دیش میں کووڈ-19 کی ایک ملین اضافی خوراکیں پہنچنے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد امریکہ کی طرف سے بنگلہ دیش کو عطیے میں دی جانے والی ویکسینوں کی خوراکوں کی تعداد 6.5 ملین ہوگئی ہے۔

31 اگست

امریکی ریاست یوٹاہ کے نیشنل گارڈز نے انسانی ضروریات کا سامان اور زندگیاں بچانے والے آلات نیپال پہنچائے۔ یہ امداد 90 ملین ڈالر سے زائد کی اُس امریکی امداد کا حصہ ہے جو امریکی عوام نیپال کو کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے فراہم کر چکے ہیں۔

امریکہ نے اردن کو کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے4.7 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔ اس فنڈنگ سے کووڈ-19 کی تشخیص کے لیے درکار آلات اور دیگر سامان کی فراہمی کے علاوہ مریضوں کا علاج بھی کیا جائے گا۔

29 اگست

امریکہ نے کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کی دوسری کھیپ کے یوکرین میں پہنچ جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد یوکرین کو عطیے میں دی جانے والی ویکسینوں کی خوراکوں کی تعداد 2.2 ملین ہوگئی ہے۔

امریکہ نے کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کی دوسری کھیپ کے یوکرین میں پہنچ جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد یوکرین کو عطیے میں دی جانے والی ویکسینوں کی خوراکوں کی تعداد 2.2 ملین ہوگئی ہے۔

28 اگست

امریکہ نے سری لنکا کو ویکسین کی ایک لاکھ اضافی خوراکوں کا عطیہ دیا ہے۔ یہ عطیہ جولائی میں سری لنکا کو دیئے جانے والے پندرہ لاکھ خوراکوں کے عطیے کے علاوہ ہے۔

 27 اگست

امریکہ اور کوویکس نے ایلسلویڈور کو فائزر-بائیو این ٹیک کی ویکسین کی 188,370 اضافی خوراکیں پہنچائیں۔

امریکہ اور کوویکس نے ایلسلویڈور کو فائزر-بائیو این ٹیک کی ویکسین کی 188,370 اضافی خوراکیں پہنچائیں۔

امریکہ نے پاکستان کو فائزر-بائیو این ٹیک کی ویکسین کی 3.7 ملین خوراکیں فراہم کی ہیں۔ یہ عطیہ جولائی میں پاکستان کو دیئے جانے والے ویکسین کی 5.5 ملین خوراکوں کے عطیے کے علاوہ ہے۔

اس ہفتے امریکہ نے جمہوریہ کانگو کو ویکسین کی 302,000 مزید خوراکیں اور بوٹسوانہ کو ویکسین کی 81,000 خوراکیں پہنچائیں۔

یہ مضمون ماہانہ بنیاد پر وقتا فوقتا اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور اسے ماہانہ قسطوں میں شائع  کیا جاتا ہے

جولائ اور  اگست کے مہینے کی اپ ڈیٹس دیکھیں۔