امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [نومبر 2021]

لوگ ویکسین کے ڈبوں کے سامنے کھڑے ہیں اور پس منظر میں طیارہ اور پہاڑ دکھائی دے رہے ہیں ۔ (U.S. Government)
امریکہ نے 16 نومبر کو کووڈ-19 ویکسین کی 100,620 خوراکیں سولومون جزائر پہنچائیں۔ (U.S. Government)

امریکہ کووڈ-19 کی ویکسینوں کی اربوں خوراکیں بطور عطیہ دے رہا ہے، ویکسینیں فراہم کرنے والے کوویکس نامی پروگرام اور دنیا بھر کے ممالک کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی160 ملین خوراکوںکا عطیہ۔
  • دنیا کے دیگر ممالک کو ویکسین کی 250 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

21 نومبر

امریکہ نے فائزر- بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 230,490 خوراکوں کے لیبیا پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے ایسٹرا زینیکا کی کووڈ-19 ویکسین کی 2,187,300 خوراکوں کے برازیل پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 169,070 اضافی خوراکوں کے لیسوتھو پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر- بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 580,320 اضافی خوراکوں کے زیمبیا پہنچانے کا اعلان کیا۔

  19 نومبر

امریکہ نے فائزر- بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 198,900 خوراکوں کے تاجکستان پہنچانے کا اعلان کیا۔

  18 نومبر

یو ایس ایڈ نے اعلان کیا کہ امریکہ اور نیپالی حکومت نیپال میں امریکہ کی طرف سے عطیہ کردہ جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کے پندرہ لاکھ  ٹیکے لگا چکی ہے۔

17 نومبر

امریکہ نے ماڈرنا کی کووڈ-19 ویکسین کی دس لاکھ خوراکوں کے ویت نام پہچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسین کی 250 ملین خوراکیں فراہم کر چکا ہے۔ امریکہ کا یہ اقدام اگلے موسم خزاں تک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

16 نومبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی  کووڈ-19 ویکسین کی 100,620 خوراکیں سولومن جزائر پہنچائیں۔

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 168,000 اضافی خوراکیں ماریطانیہ پہنچائیں۔

گِنی نے کوویکس پروگرام کے تحت جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 168,000 خوراکیں امریکہ سے وصول کیں۔

 

  14 نومبر

منیلا میں یو ایس ایڈ نے کووڈ-19 کی تشخیص کی غرض سے لیے جانے والے نمونوں کو کم وقت میں لیبارٹریوں تک پہنچانے میں مدد کی۔

امریکہ نے گزشتہ ماہ کے دوران پاکستان کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 9.6 ملین اضافی خوراکوں کا عطیہ دیا۔ اس کے بعد پاکستان کو بغیر کسی شرط کے عطیے کے طور پر دی جانے والی ویکسینوں کی خوراکوں کی تعداد 25 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔

11 نومبر

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 100,620 خوراکیں لیسوتھو پہنچائیں۔

10 نومبر

افریقہ میں اپنے شراکت کاروں کے تعاون سے امریکہ نے انگولا، بینین، گیبوں اور دیگر ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی 4.3 سے زائد خوراکیں بطورعطیہ دیں۔

وزیر خارجہ بلنکن نے اگلے سال کے آخر تک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کرنے کے لیے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔

 9نومبر

امریکہ نے کووڈ-19 کی ویکسین کی 5,233,410 خوراکیں یوگنڈا پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

8 نومبر

افریقہ میں کووڈ- کووڈ-19 کی ویکسینیں لگانے کی کوششوں میں امریکہ کئی ایک طریقوں سے مدد کر رہا ہے۔ ویکسین بنانے والی امریکی کمپنی ماڈرنا کا افریقی براعظم میں کووڈ-19 تیار کرنے والی ایک فیکٹری لگانے کا منصوبہ ہے۔

 حفاظتی لباس پہنے آدمی مشین اور چھوٹی شیشیوں کو دیکھ رہے ہیں۔ (© Lulama Zenzile/Die Burger/Gallo Images/Getty Images)
امریکی سرمایہ کاری سے جنوبی افریقہ کی ایسپن فارما کیئر نامی کمپنی کو ویکسین کی تیاری میں مدد مل رہی ہے۔ (© Lulama Zenzile/Die Burger/Gallo Images/Getty Images)

7 نومبر

امریکہ نے کووڈ-19 کی جانسن اینڈ جانسن کی 336,500 اضافی خوراکیں صومالیہ پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

5 نومبر

امریکہ نے کووڈ-19 کی فائزر-بائیو این ٹیک کی ویکسین کی چار لاکھ سے زائد خوراکیں روانڈا بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے جمیکا کے لیے کووڈ-19 کی فائزر-بائیو این ٹیک کی ویکسین کی 204,750 خوراکوں کے مزید عطیے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے کووڈ-19 کی فائزر-بائیو این ٹیک کی ویکسین کی 70,200 اضافی خوراکیں باربیڈوس بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے کووڈ-19 کی فائزر-بائیو این ٹیک کی ویکسین کی 265,590 خوراکیں سینی گال بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے کووڈ-19 کی جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی 336,000 خوراکیں کیمرون بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

4 نومبر

امریکہ نے کووڈ-19 کی فائزر-بائیو این ٹیک کی ویکسین کی 117,000 کی اضافی خوراکیں بیلیز بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے کووڈ-19 کی جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی 336,000 اضافی خوراکین بنین بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت کووڈ-19 کی فائزر-بائیو این ٹیک کی ویکسین کی 287,820 خوراکیں سیئرا لیون بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

3 نومبر

امریکہ نے کووڈ-19 کی ماڈرنا کی ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں ہیٹی بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے کووڈ-19 کی فائزر-بائیو این ٹیک کی ویکسین کی 23,400 خوراکیں اینٹیگوا اور بربوڈا بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے کووڈ-19 کی فائزر-بائیو این ٹیک کی ویکسین کی 134,550 خوراکیں بہاماز بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

  2 نومبر

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے حال ہی میں فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 3.5 ملین خوراکیں بنگلہ دیش پہنچائیں ہیں۔

یکم نومبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1,170,000 خوراکیں انگولا پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 336,000 خوراکیں وسطی امریکی جمہوریہ میں پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 101,790 ملین خوراکیں گیبون پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 336,000 خوراکیں زمبیا پہنچانے کا اعلان کیا۔

 30 اکتوبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 3.6 ملین خوراکیں مصر پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 990,990 ملین خوراکیں کینیا پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے مراکش کے لیے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 850,000 ملین زائد خوراکیں پہنچانے اور کووڈ-19 کے لیے دو ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

29 اکتوبر

 امریکہ نے ماڈرنا کی کووڈ-19 ویکسین کی 250,040 ملین خوراکیں ہنڈوراس پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دیئے جانے والے کووڈ-19 کی ویکسین کے عطیات سے مشرقی تیمور کے نوجوانوں کو اس وبا کے خلاف ویکسین لگوانے میں مدد مل رہی ہے۔

28 اکتوبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 305,370 ملین خوراکیں نکارا گوا پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

27 اکتوبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 3.5 ملین خوراکیں کرغستان پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 2.6 ملین خوراکیں ویت نام پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ مضمون ماہانہ بنیاد پر وقتا فوقتا اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور اسے ماہانہ قسطوں میں شائع  کیا جاتا ہے۔ جولائی، اگست، ستمبر اور اکتوبر کے مہینے کی اپ ڈیٹس دیکھیں۔