امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [دسمبر 2021]

لیبارٹری کا کوٹ پہنے ایک عورت آستین چڑہائے مسکراتی ہوئی ایک عورت کو ویکسین لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔ (U.S. Government)
امریکہ نے 13 دسمبر کو کووڈ-19 ویکسین کی 49,140 خوراکیں کرغزستان پہنچائیں۔ (U.S. Government)

امریکہ کووڈ-19 کی ویکسینوں کی اربوں خوراکیں بطور عطیہ دے رہا ہے، ویکسینیں فراہم کرنے والے کوویکس نامی پروگرام اور دنیا بھر کے ممالک کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی340 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 1 بلين خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

21 دسمبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1,178,190 خوراکیں لبیا پہنچانے کا اعلان کیا۔

20 دسمبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 100,620 خوراکیں مالدیپ پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 318,000 اضافی خوراکیں کیریبین ممالک میں پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ اِن میں 115,830 خوراکیں سینٹ لوسیا اور 70,200 خوراکیں سینٹ ونسنٹ گرینیڈینز پہنچائی جائیں گیں۔

امریکہ نے جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 168,000 خوراکیں یمن پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے حال ہی میں کینیا کے لیے 2,177,700، آئیوری کوسٹ کے لیے 817,830 اور زیمبیا کے لیے 336,000

خوراکوں سمیت، زیریں صحارا کے 11 ممالک کے لیے ویکسین کی 4.9 ملین خوراکیں پہنچائے جانے کا اعلان کیا۔

19 دسمبر

امریکہ نے بنگلہ دیش کے لیے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1.78 ملین خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔

17 دسمبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 299,520 خوراکیں تاجکستان پہنچانے کا اعلان کیا۔

16 دسمبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 999,180 اضافی خوراکیں بولیویا پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 204,750 خوراکیں جمیکا پہنچانے کا اعلان کیا۔

بیماریوں کی روک تھام اور اُن پر قابو پانے کے مراکز (سی ڈی سی) زیمبیا میں صحت کے کارکنوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ زیمبیا میں تذبذب کے شکار لوگوں تک کووڈ-19 اور ویکسین کے بارے میں درست، قابل اعتماد معلومات پہنچائی جا سکیں۔

 سرنج، نلکیاں اور ایک ماسک جس پر زیمبیا کا جھنڈا بنا ہوا ہے۔ (© Shutterstock)
امریکہ زیمبیا کے شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کی خاطر زیمبیا کے صحت کے حکام کےساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ (© Shutterstock)

 13 دسمبر

امریکہ نے کرغزستان کے لیے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 49,140 اضافی خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے گوئٹے مالا کے لیے ماڈرنا کی کووڈ-19 ویکسین کی دو ملین خوراکوں کے پہنچائے جانے کا اعلان کیا۔

11 دسمبر

امریکہ نے موزمبیق کے لیے 2,016,000، نائجیریا کے لیے 2,500,290 اور یوگنڈا کے لیے 2,919,150 خوراکوں سمیت، زیریں صحارا کے 10 ممالک کے لیے کووڈ-19 ویکسین کی 9.7 ملین خوراکیں پہنچائے جانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 4.4 ملین خوراکیں ویت نام پہنچائے جانے کا اعلان کیا۔

10 دسمبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 304,200 خوراکیں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو پہنچانے جانے کا اعلان کیا۔

9 دسمبر

امریکہ نے جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی ایک ملین خوراکوں کا گھانا پہنچائے جانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 6,300 خوراکیں سینٹ کٹس ایند نیویز پہنچائے جانے کا اعلان کیا۔

 

8   دسمبر

 

امریکی محکمہ خارجہ نے زِپ لائن نامی کمپنی کو کارپوریٹ ایکسیلنس کا ایوارڈ دیا ہے۔ امریکہ میں قائم یہ کمپنی گھانا میں چھوٹے چھوٹے روبوٹ جہاز استعمال کرتے ہوئے اب تک کووڈ-19 ویکسین کی 220,000 خوراکیں تقسیم کر چکی ہے۔

محکمہ خارجہ نے امریکی ریاست منی سوٹا میں قائم تھری ایم نامی کمپنی کو صحت عامہ کو لاحق خطرات پر قابو پانے میں مدد کرنے پر ایوارڈ دیا ہے۔ یہ کمپنی این 95 ماسک بناتی ہے۔ (© Nicholas Pfosi/Reuters)

امریکہ نے انڈونیشیا کے لیے ماڈرنا کی کووڈ-19 ویکسین کی 1.5 ملین خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

7 دسمبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 301,860 خوراکیں تیونس پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے ازبکستان کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 301,860 خوراکوں کا اضافی عطیہ دیا ہے۔

6 دسمبر

امریکہ نے پاکستان کے لیے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 2.2  ملین خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔

4 دسمبر

امریکہ نے حال ہی میں انگولا کو 999,180 خوراکوں، کینیا کو 835,380 خوراکوں اور یوگنڈا کو 672,000 خوراکوں سمیت، افریقہ کے زیریں صحارا کے ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی 3.5 ملین سے زائد  کی خوراکوں کی فراہمی کا اعلان کیا۔

2 دسمبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 187,200 خوراکیں سری لنکا پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

1 دسمبر

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کووڈ-19 ویکسینوں کی 20 ملین سے زائد خوراکیں ویت نام کو فراہم کر چکا ہے۔

30  نومبر

امریکہ نے افریقی ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی 80 ملین سے زائد خوراکیں فراہم کی ہیں۔

27 نومبر

امریکہ نے 12 افریقی ممالک میں کووڈ-19 ویکسین کی حال ہی میں نو ملین سے زائد خوراکیں فراہم کیے جانے کا اعلان کیا۔

26 نومبر

امریکہ نے بنگلہ دیش کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1.79 ملین اضافی خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

24 نومبر

امریکہ نے تیونس کو جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 336,000 اضافی خوراکیں  فراہم کرنےکا اعلان کیا۔

امریکہ نے تیونس کو جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 336,000 اضافی خوراکیں  فراہم کرنےکا اعلان کیا۔

امریکہ نے گھانا کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1.7 ملین سے زائد خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے موزمبیق کو جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 840,000 اضافی خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

23 نومبر

بائیڈن-ہیرس انتظامیہ دنیا کو ویکسین کی فراہمی کی خاطر کووڈ-19 ویکسین کی بین الاقوامی سطع پر تیاری کو بڑہا کر سالانہ ایک ارب خوراکوں تک لے جانے پر کام کر رہی ہے۔

امریکہ نے گوئٹے مالا کو ماڈرنا کی کووڈ-19 ویکسین کی دو ملین اضافی خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے سیئرا لیون کو جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 168,000 اضافی خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے وسطی افریقی جمہوریہ کو کووڈ-19 ویکسین کی آٹھ لاکھ اضافی خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

22 نومبر

امریکہ نے تھائی لینڈ کو ماڈرنا کی کووڈ-19 ویکسین کی ایک ملین خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے انڈونیشیا کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 3.5 ملین اضافی خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ مضمون ماہانہ بنیاد پر وقتا فوقتا اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور اسے ماہانہ قسطوں میں شائع  کیا جاتا ہے۔ جولائی، اگست، ستمبر ، اکتوبر اور نومبر کے مہینے کی اپ ڈیٹس دیکھیں۔