امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [جنوری 2022]

ڈبوں کے ڈھیروں کے سامنے ایک مرد اور عورت آپس میں بند مٹھیوں سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ (U.S. Government)
امریکہ نے کووڈ-19 کی ویکسین کی 96,000 خوراکیں 11 جنوری کو بوسنیا اور ہرزیگووینا پہنچائیں۔ (U.S. Government)

امریکہ کووڈ-19 کی ویکسینوں کی اربوں خوراکیں بطور عطیہ دے رہا ہے، ویکسینیں فراہم کرنے والے کوویکس نامی پروگرام اور دنیا بھر کے ممالک کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی386 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 1 بلين خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

16 جنوری

امریکہ نے حال ہی میں کووڈ-19 کی ویکسین کی چار ملین خوراکیں زیریں صحارا کے پانچ ممالک کو بطور عطیہ پہنچائیں۔ اِن میں سے 3,217,500 خوراکیں نائجیریا اور 222,300 خوراکیں زیمبیا پہنچائیں گئیں۔

15 جنوری

امریکہ نے فائزر بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 کی ویکسین کی تین ملین خوراکیں مصر پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ اور کوویکس نے فائزر بائیو این ٹیک اور جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 کی ویکسین کی 2.8 ملین اضافی خوراکیں فلپائن پہنچائیں۔

11 جنوری

 امریکہ اور بین الاقوامی شراکت کاروں نے فائزر بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 کی ویکسین کی 39,780 خوراکیں ہیٹی پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے کووڈ-19 کی ویکسین کی 96,000 خوراکیں بوسنیا اور ہرزیگووینا پہنچانے کا اعلان کیا۔

9  جنوری

امریکہ نے افریقہ کے زیریں صحارا  کے پانچ ممالک کو کووڈ-19  ویکسین کی تقریباً 5 ملین خوراکیں پہنچانے کا اعلان کیا جس میں نائیجیریا کے لیے 2,499,120 خوراکیں اور روانڈا کے لیے 999,180 خوراکیں بھی شامل ہیں۔

6 جنوری

امریکہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے نے بھارت کی دور دراز کی بستیوں میں رہنے والوں کے لیے حال ہی میں مقامی شراکت کاروں کے ساتھ مل کر ویکسین لگانے کی موبائل مہم کا آغاز کیا۔

5 جنوری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ۔19 ویکسین کی تقریبا پانچ ملین اضافی خوراکیں پاکستان پہنچانے کا اعلان کیا۔

3 جنوری

ریاستہائے متحدہ امریکہ نے لاؤس کو کووڈ-19 ویکسین کی تقریباً 1.7 ملین خوراکیں پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے اعلان کیا کہ اُس نے حال ہی میں کووڈ-19 ویکسین کی 801,450 خورکیں انگولا اور 1,736,280 خوراکیں گھانا پہنچائیں۔

 یکم جنوری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1.5 ملین اضافی خوراکیں مصر پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔۔

31 دسمبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی پانچ ملین اضافی خوراکیں پاکستان پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

30 دسمبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی تین ملین خوراکیں انڈونیشیا پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

29 دسمبر

امریکہ اور اس کی شراکت کار تنظیموں نے 2021 میں ویکسی نیشن کی ایک تاریخی مہم برپا کی اور پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی کروڑوں خوراکیں پہنچائیں۔

 کووڈ-19 ویکسین کی شیشیاں اور دنیا کے ممالک کو عطیے کے طور پر اس ویکسین کی خوراکوں کی تعداد کے بارے میں تحریر۔ (State Dept./B. Insley)
Caption: (State Dept./B. Insley)

27 دسمبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 2.5 ملین اضافی خوراکیں بنگلہ دیش پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

26 دسمبر

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے حال ہی میں کووڈ-19 ویکسین کی پانچ ملین سے زائد خوراکیں زیریں صحارا کے نو ممالک میں پہنچائیں ہیں۔ اِن میں ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو پہنچائی جانے والیں 499,590 خوارکیں اور جنوبی سوڈان پہنچائی جانے والیں 336,000 خوراکیں بھی شامل ہیں۔

24 دسمبر

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 664,560 اضافی خوراکیں نیپال پہنچانے کا اعلان کیا۔

23 دسمبر

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں کووڈ-19 کے خاتمے کے لیے سات کثیرجہتی تنظیموں کو 580 ملین ڈالر فراہم کر رہا ہے۔

 یونیسیف کی بنیان پہنے ایک آدمی اُن ڈبوں کی جانچ پڑتال کر رہا ہے جن پر امریکی پرچم بنا ہوا ہے اور "کوویکس" لکھا ہوا ہے۔ (© Brian Inganga/AP Images)
یونیسیف کا ایک ورکر نیروبی، کینیا میں 23 اگست کو کووڈ-19 کی ماڈرنا ویکسین کی خوراکوں کے پہنچائے جانے کے بعد ویکسین کے ڈبوں کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔ (© Brian Inganga/AP Images)

 22 دسمبر

کووڈ-19 کی بہت سی ویکسینوں کو نقظہ انجماد سے کم درجہ حرارت پر رکھنا ہوتا ہے۔ دیکھیے کہ امریکہ اور اس کے شراکت کار عطیے کے طور پر دی جانے والی ویکسینوں کے موثرپن کو کس طرح یقینی بنا رہے ہیں۔

امریکہ نے کووڈ-19 ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں افغانستان پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے کووڈ-19 ویکسین کی 613,340 خوراکیں لبنان پہنچانےکا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 821,340 اضافی خوراکیں سری لنکا پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

اس مضمون کو ہفتہ وار  اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور بعد میں ماہانہ بنیادوں پر شائع کیا جاتا ہے۔ جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر، اور دسمبر 2021 کی اپ ڈیٹس دیکھیے۔