امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [فروری 2022]

کھلی جگہ پر قطار میں کھڑے لوگ (© Hajarah Nalwadda/AP Images)
وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن دوسرے ممالک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کم آمدنی والے ممالک میں کووڈ-19 کی ویکسی نیشن کو بڑھانے میں مدد کریں۔ انہوں نے یوگنڈا کی مثال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ممالک بہت تیزی سے ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اوپر تصویر میں یوگنڈا کے دارالحکومت، کمپالا میں شہری 8 فروری کو ویکسین لگوانے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ (© Hajarah Nalwadda/AP Images)

امریکہ کووڈ-19 کی ویکسینوں کی اربوں خوراکیں بطور عطیہ دے رہا ہے، ویکسینیں فراہم کرنے والے کوویکس نامی پروگرام اور دنیا بھر کے ممالک کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دیگر ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی 473  ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی160 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 1 بلين خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

25 فروری

امریکہ نے حال ہی میں کووڈ-19 کی ویکسین کی افریقہ کو عطیے میں دی جانے والی 3.7 ملین خوراکوں کا اعلان کیا۔ اس میں نائجیریا کو دی جانے والیں 2,999,880 اور گنی کو دی جانے والیں 310,050 خوراکوں کے عطیات بھی شامل ہیں۔

20 فروری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی  2.2 ملین خوراکیں مصر پہنچائیں۔

بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے امریکہ نے پاکستان کو کووڈ-19 ویکسینوں کی 57 ملین خوراکوں کا عطیہ دیا۔

17 فروری

حال ہی میں امریکہ نے کیریبین ممالک کو کووڈ-19 ویکسینوں کی 212,000 خوراکوں کا عطیہ دیا۔ اس میں بہاماز کے لیے 32,400 اور باربیڈوس کے لیے 129,600 خوراکوں کے عطیاب بھی شامل ہیں۔

16 فروری

امریکہ اور بین الاقوامی شراکت کاروں نے دنیا بھر میں کووڈ-19 کی ویکسینیں لگانے کو بڑہانے کے لیے کووڈ-19 کے ایک نئے ایکشن پلان کا آغاز کیا۔

 افریقی ممالک کو ویکسین کے امریکی عطیات کے گرافک کے ساتھ افریقہ کا نقشہ (State Dept./M. Gregory. Image: © Blan-K/Shutterstock.com)
(State Dept./M. Gregory)

امریکہ نے بولیویا کے لیے کووڈ-19 کی 1.3 ملین اضافی خوراکوں کے عطیے دینے کا اعلان کیا۔

15 فروری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 3.4 ملین خوراکیں فلپائن پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 100,620 خوراکیں مشرقی تیمور پہنچانے کا اعلان کیا۔

14 فروری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1,000,800 خوراکیں کوسٹا ریکا پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے افریقی یونین کے ویکسین کے حصول کے افریقی ٹرسٹ کے لیے جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی پانچ ملین خوراکوں کے عطیے کا اعلان کیا۔

12 فروری

امریکہ نے حال ہی میں کووڈ-19 ویکسین کی 665,000 خوراکیں افریقی ممالک گھانا اور لیسوتھو میں پہنچائے جانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 515,970 خوراکیں کوسوو پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 226,800 خوراکیں سری نام پہنچانے کا اعلان کیا۔

 9 فروری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 88,920 خوراکوں کے ہیٹی پہنچائے جانے کا اعلان کیا۔

7 فروری

تاجر بننے والا ایک امریکی ڈاکٹر جنوبی افریقہ میں ویکسین کا ایک نیا پلانٹ لگا رہا ہے۔ اس پلانٹ میں پہلی مرتبہ کووڈ-19 کی ویکسینیں مکمل طور پر افریقہ میں تیار کی جائیں گیں۔

 سرل رامافوسا اور ڈاکٹر پیٹرک سون-شیونگ فیتہ کاٹ رہے ہیں (© Gianluigi Guercia/AFP/Getty Images)
جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا (بائیں) اور ڈاکٹر پیٹرک سون-شیونگ 19 جنوری کو کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ میں نینٹ ایس اے کے دوائیاں تیار کرنے والے پلانٹ کا افتتاح کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ پلانٹ اس سال کووڈ-19 کی ویکسینیں تیار کرنا شروع کر دے گا (© Gianluigi Guercia/AFP/Getty Images)

6 فروری

امریکہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اُس نے کووڈ-19 ویکسین کی تیس لاکھ خوراکیں آئیوری کوسٹ، کینیا، ماریطانیہ اور یوگنڈا پہنچا دیں ہیں۔

3 فروری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی تین لاکھ خوراکیں تاجکستان پہنچانے کا اعلان کیا۔

31 جنوری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 10 ملین اضافی خوراکیں بنگلہ دیش پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ، یونیسیف اور دیگر شراکت دار تنظیمیں پوری دنیا کے لوگوں کو یقین دلا رہی ہیں کہ کووڈ-19 ویکسینیں محفوظ اور موثر ہیں۔

 مسجد کے برآمدے کی طرف کھلنے والے دروازے کے سامنے کھڑے دو آدمی آپس میں باتیں کر رہے ہیں (© UNICEF Kenya/Lameck Orina )
بائیں جانب کھڑے اسحاق عبدی دائیں طرف کھڑے شیخ عمر دیگانے کے ساتھ ویکیسنیش کے بارے میں اپنے خدشات سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ (© UNICEF Kenya/Lameck Orina )

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 203,580 خوراکیں مغربی کنارے اور غزہ میں پہنچانے میں کوویکس کی مدد کی۔

30 جنوری

امریکہ نے افریقہ میں کووڈ-19 ویکسین کی چار ملین خوراکیں افریقہ پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ اِن میں کینیا کے لیے  1,368,900 خوراکیں بھی شامل ہیں۔

29 جنوری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1.5 ملین خوراکیں مراکش پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 210,600 اضافی خوراکیں مالدیپ پہنچانے کا اعلان کیا۔

28 جنوری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 100,620 خوراکیں مالدووا پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 310,050 خوراکیں تیونس پہنچانے کا اعلان کیا۔

 25 جنوری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی تقریبا نو لاکھ خوراکیں لاؤس پہنچانے کا اعلان کیا۔

24 جنوری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 149,760 خوراکیں کرغزستان پہنچانے کا اعلان کیا۔

22 جنوری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1.8 ملین سے زائد خوراکیں مصر پہنچانے کا اعلان کیا۔

21 جنوری

امریکہ نے کووڈ-19 ویکسین کی تین ملین سے زائد خوراکیں گنی، نائجیریا، روانڈا اور تنزانیہ پہنچانے کا اعلان کیا۔

20 جنوری

امریکہ نے جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ-19 ویکسین کی 337,350 خوراکیں بنگلہ دیش پہنچانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 665,730 خوراکیں یوکرین پہنچانے کا اعلان کیا۔

19 جنوری

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 310,500 اضافی خوراکیں ازبکستان پہنچانے کا اعلان کیا۔

اس مضمون کو ہفتہ وار  اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور بعد میں ماہانہ بنیادوں پر شائع کیا جاتا ہے۔ جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر، دسمبر 2021 اور جنوری 2022 کی اپ ڈیٹس دیکھیے۔