امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [اپریل 2022]

مصر کو کووڈ-19 ویکسین کی خوراکوں کا عطیہ دیئے جانے کی خوشی میں دو عورتوں نے ایک کتبہ اٹھا رکھا ہے (U.S. Government)
امریکہ نے 7 اپریل کو مصر کو کووڈ-19 ویکسین کی 1.5 ملین خوراکیں فراہم کیں۔ (U.S. Government)

امریکہ کووڈ-19 کی ویکسینوں کی اربوں خوراکیں بطور عطیہ دے رہا ہے، ویکسینیں فراہم کرنے والے کوویکس نامی پروگرام اور دنیا بھر کے ممالک کو طبی امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی525 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 1 بلين خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس پروگرام میں مدد کرنے کے لیے بنائے گئے ویکسین کے اتحاد، گاوی کے لیے چار ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس دنیا بھرمیں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر ویکسینوں کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کا ایک عالمگیر پروگرام ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے

 19 اپریل

امریکہ کوموروز کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 150,000 سے زیادہ خوراکیں فراہم کر چکا ہے۔

17 اپریل

امریکہ نے چار افریقی ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی 2.1 ملین سے زیادہ خوراکوں کا عطیہ دیا ہے۔ اِن میں موریطانیہ کو 57,330 اور نائجیریا کو 2,063,880 عطیہ کی جانے والیں خوراکیں بھی شامل ہیں۔

12 اپریل

 امریکہ نے پاکستان کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 4.7 اضافی خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

10 اپریل

امریکہ نے حال ہی میں تین افریقی ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی 700,000 سے زیادہ خوراکوں کی فراہمی کا اعلان کیا جس میں ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کی 337,400 اور زیمبیا کی 292,500 خوراکیں بھی شامل ہیں۔

امریکہ کم درمیانی آمدنی والے ممالک میں بچوں کے لیے ویکسین کی خوراکیں بھی فراہم کر رہا ہے۔

7 اپریل

 امریکہ نے سولومن جزائر کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 52,650 خوراکوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے مصر کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 1.5 ملین اضافی خوراکوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

6 اپریل

امریکہ نے تاجکستان کو فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 198,900 اضافی خوراکوں کی فراہمی کا اعلان کیا

ہے۔

5 اپریل

7  اپریل کو منایا جانے والا عالمی یوم صحت ہمیں لوگوں اور ان کے ماحول کے تحفظ کی ضرورت کی یاد دلاتا ہے۔ امریکہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ضوابط کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کرتے ہوئے وقت کے تقآضے کو ایسے طریقوں سے پورا کررہا ہے جو دنیا کو مستقبل میں پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام، تشخیص  اور کووڈ-19 کی ویکسینوں کی خوراکوں کے عطیات دے کر تیز رفتاری سے نمٹنے کے لیے  بہتر طور پر تیار کر رہے ہیں۔

 گاؤن اور ماسک پہنے دو عورتوں کے سامنے کھڑا ایک لڑکا (© Andre Coelho/Getty Images)
کووڈ-19 وبا نے دنیا پر سائنس کی اِس طاقت کو ثابت کیا ہے کہ وہ بیماریوں کا فوری جواب دے سکتی ہے۔ اوپر تصویر میں ماناؤس، برازیل میں مئی 2020 میں ایک لڑکا نرسوں کو دیکھ رہا ہے جہاں طبی ٹیموں نے فلو کے حفاظتی ٹیکے اور کووڈ-19 کے ٹیسٹوں کی سہولتیں فراہم کیں۔ (© Andre Coelho/Getty Images)

 3 اپریل

امریکہ نے حال ہی میں چار افریقی ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی 2.4 ملین سے زیادہ خوراکوں کا عطیہ دینے کا اعلان کیا جس میں 99,450 خوراکوں کے بینن اور 1,999,530 خوراکوں کے گھانا کو دیئے جانے والے عطیات بھی شامل ہیں۔

 31 مارچ

امریکہ نے فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی تقریباً 1.5 ملین خوراکیں نیپال پہنچائے جانے کا اعلان کیا۔

امریکہ نے کوویکس پروگرام کے تحت  فائزر-بائیو این ٹیک کی کووڈ-19 ویکسین کی 2.9 ملین اضافی خوراکیں ویت نام پہنچائیں۔

29 مارچ

امریکہ نے مراکش میں کووڈ-19 وبا سے  نمٹنے کے لیے تقریبا 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

25 مارچ

امریکہ نے حال ہی میں افریقہ کے چار ممالک کو کووڈ-19 ویکسین کی 2.4 ملین سے زیادہ خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ اِن ممالک کو عطیہ کی جانے والی ویکسین کی خوراکوں میں 336,000 خوراکیں مڈغاسکر اور 200,070 خوراکیں سیرا لیون کو عطیہ کی گئی ہیں۔

اس مضمون کو ہفتہ وار  اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور بعد میں ماہانہ بنیادوں پر شائع کیا جاتا ہے۔ جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر، دسمبر 2021 اور جنوری، فروری، 2022 مارچ  کی اپ ڈیٹس دیکھیے