امریکہ کی دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کی فراہمی [جولائی 2021]

لوگ جہاز سے ڈبے اتار رہے ہیں۔ (U.S. Government)
امریکہ نے 25 جولائی کو تاجکستان کو ماڈرنا کووڈ-19 ویکسین کی 1.5 ملین خوراکیں فراہم کیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق تاجکستان کوویکس پروگرام کے تحت کووڈ-19 ویکسین حاصل کرنے والا وسطی ایشیا کا پہلا ملک ہے۔ (U.S. Government)

امریکہ دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسینوں کا عطیہ دینے اور اور اس وبائی مرض کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

کووڈ-19 کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد میں امریکہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:-

  • اپنے حصے کی سپلائی میں سے دنیا کے ممالک کے لیے ویکسینوں کی 80 ملین خوراکوں کا عطیہ۔
  • لگ بھگ ایک سو ترقی پذیر ممالک کو بطور عطیہ دینے کے لیے ویکسین کی 500 ملین خوراکوں کی خریداری۔
  • کوویکس کے لیے دو ارب ڈالر کا عطیہ۔ کوویکس ایک عالمی پروگرام ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں کووڈ-19 کی محفوظ اور موثر خوراکوں کی منصفانہ تقسیم ہے۔
  • ضروری ادویات، سپلائی اور علاج معالجے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک کی معیشت کی تعمیر نو کرنے، غذائی قلتوں پر قابو پانے اور صحت کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مدد کرنا۔

صدر بائیڈن نے 3 جون کے ایک بیان میں کہا، “امریکہ اس وائرس کے خلاف دنیا کی مشترکہ جنگ میں ویکسینوں کا اسلحہ خانہ ہوگا۔ ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکے کریں گے جو متعدی بیماریوں سے لاحق خطرات  کے خلاف دفاع میں زیادہ سلامتی والی  ہو اور زیادہ محفوظ ہو۔”

اپ ڈیت کیے جانے والے تصاویر، ٹویٹس، اور مضامین کے اس مجموعے میں  پوری دنیا میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کی امریکی کاوشوں کی ایک جھلکی پیش کی جا رہی ہے۔

29 جولائی

کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی جنگ میں امریکہ وسیع پیمانے پر مدد کر رہا ہے۔

28 جولائی

امریکہ نے پیراگوئے کو کووڈ-19 کی مزید ایک ملین خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے بھارت کی کووڈ-19 کی ویکسین سے متعلقہ کاوشوں میں مدد کرنے کے لیے مزید 25 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

27 جولائی

امریکہ نے مڈغاسکر کو جانسن اینڈ جانسن کی ایک ٹیکے والی ویکسین کی 302,750 خوراکیں فراہم کی ہیں۔

26 جولائی

امریکہ نے بنین کو جانسن اینڈ جانسن کی ایک ٹیکے والے ویکسین کی 302,400 خوراکیں فراہم کی ہیں۔

امریکہ نے تاجکستان کو ماڈرنا ویکسین کی 1.5 ملین خوراکیں فراہم کی ہیں۔

امریکہ نے ایلسلویڈور کو ماڈرنا ویکسین کی 1.5 ملین خوراکیں فراہم کیں۔

 21جولائی

امریکہ نےپانامہ کو فائزر-بائیو این ٹیک کی 500,000 خوراکیں فراہم کیں۔

 

امریکہ نے زمبیا کو جانسن اینڈ جانسن کی 151,200 خوراکیں فراہم کیں۔

20  جولائی

 

امریکہ نے سینی گال کو جانسن اینڈ جانسن کی 151,200 خوراکیں فراہم کیں۔

امریکہ نے گوئٹے مالا کو ماڈرنا کی 3 ملین خوراکیں فراہم کیں۔

19جولائی

 

امریکہ نے بنگلہ دیش کو ماڈرنا ویکسین کی 3 ملین خوراکیں فراہم کیں۔

امریکہ نے ایتھوپیا کو جانسن اینڈ جانسن کی 453,600 خوراکیں فراہم کیں۔

18 جولائی

 

امریکہ نے یوکرین کو ماڈرنا ویکسین کی 2 ملین خوراکیں فراہم کیں۔

 16 جولائی

 

امریکہ نے لاوس کو جانسن اینڈ جانسن کی ایک ملین خوراکیں فراہم کیں۔

جولائی 12

امریکہ نے ماڈرنا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں بھوٹان پہنچائیں۔

امریکہ نے جانسن اینڈ جانسن کمپنی کی تیار کردہ کووڈ-19 کی ایک ملین خوراکیں نیپال پہنچائیں۔

جولائی 5

5 جولائی کو امریکہ نے ملائشیا کو کووڈ-19 ویکسین کی ایک ملین خوراکیں اور ایلسلویڈور کو 1.5 ملین خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا، “امریکہ زندگیاں بچانے، عالمی معیشت کی تعمیر نو کرنے، اور اس وائرس کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ویکسینوں کا عطیہ دے رہا ہے۔”

جولائی 2

2 جولائی کو امریکی محکمہ خارجہ نے بنگلہ دیش، کولمبیا، ایکویڈور، پاکستان اور پیرو کو  کووڈ-19 کی لاکھوں محفوظ اور موثر ویکسینیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

برازیل کو آج کل کووڈ-19 وائرس کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔ ایسے میں امریکہ اور شراکت دار تنظیمیں برازیل کے لیے بھی ویکسینوں کی کئی ملین خوراکیں اور دیگر امدادی سامان بھجوا رہی ہیں