امریکہ ساحل کے خطے کے ممالک کے عوام کے لیے 80 ملین ڈالر سے زائد کی ہنگامی امداد فراہم کر رہا ہے اور خطے میں تنازعے ختم کرانے پر کام کر رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری، ڈیوڈ ہیل نے 19 مارچ کو ساحل کے بین الاقوامی اتحاد کی وزارتی تقریب میں انسانی بنیادوں پر دی جانے والی اس امداد کا اعلان کیا۔ یہ امداد برکینا فاسو، چاڈ، مالی، ماریطانیہ اور نائجر کے ساحلی ممالک کو دی جائے گی۔ اس امداد سے انتہائی اہم تحفظ، پناہ، خوراک کی ہنگامی امداد، پینے کا صاف پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی خدمات میسر آئیں گیں۔
ہیل نے کہا، “کیونکہ ہم مصائب کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں، اس لیے ہم اپنے افریقی شراکت داروں
کی نہ صرف مصائب سے نمٹنے کے اُن کے کام میں مدد کر رہے ہیں بلکہ ہم تنازعات کے محرکات سے نمٹنے کے کام میں بھی اُن کی مدد کر رہے ہیں۔”
اقوام متحدہ کے انسانی فلاح کے سربراہ نے اکتوبر میں متنبہ کیا تھا کہ تنازعوں، کمزور حکمرانی، کم ترقی، غربت اور دیگر اوامر کے اکٹھے ہونے کے نتیجے میں ساحل کے ممالک میں حالات بد سے بدتر ہو گئے ہیں۔
NEWS: Today, the U.S. announced $80M+ in humanitarian assistance to respond to the crisis in the Sahel region of West Africa. This additional aid will provide food, nutrition, shelter, health care, and other critical relief to save lives. https://t.co/OU55nO2NaG pic.twitter.com/FSLkKnJfyr
— USAID’s Bureau for Humanitarian Assistance (@USAIDSavesLives) March 19, 2021
محکمہ خارجہ کے مطابق پانچ ممالک کے 20 ملین سے زیادہ لوگوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے اور ایک اندازے کے مطابق 3 ملین افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ شدید بھوک کا سامنا کرنے والے لوگوں کی تعداد تین گنا زیادہ ہوگئی ہے، اور انتہاپسند گروہوں اور منظم جرائم کی وجہ سے پیدا ہونے والے تشدد کی وجہ سے سکول اور ہسپتال بند ہوچکے ہیں۔
نئی امداد خطے کے لیے تقریباً 152 ملین ڈالر کی اُس امریکی امداد کے علاوہ ہے جس کا اعلان ستمبر 2020 میں کیا گیا تھا۔
ہیل نے کہا، “معاشی مواقع — اور تنازعات کے حل اور مقامی انصاف جیسی بنیادی سہولتیں — دہشت گرد گروہوں میں بھرتی کی ترغیب کو ختم کر سکتی ہیں اور فرقہ وارانہ تصادموں کو روک سکتی ہیں۔”
امریکہ ساحل کے خطے میں انسانی بنیادوں پر سب سے زیادہ عطیات دینے والا ملک ہے، اور امریکی حکومت عطیات دینے والوں پر ساحل کے خطے کے لیے انسان دوست اضافی امداد میں مدد کرنے پر زور دیتی رہے گی۔
خطے میں سکیورٹی، استحکام، ترقی اور اچھی حکمرانی لانے کے لیے امریکہ 2020ء میں ساحل کے لیے تشکیل دیئے جانے والے بین الاقوامی اتحاد اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بھی کام کر رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے 16 فروری کو جی فائیو ساحل سربراہی کانفرنس کو بتایا، “ہم خطے کے لیے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی اس کی صلاحیتوں سے لے کر اقتصادی ترقی تک، بین الاقوامی مدد میں رابطہ کاری کرنے کی خاطر ساحل کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے مقاصد کی حمایت کرتے ہیں۔” 2014ء میں تشکیل دیئے جانے والے جی فائیو ساحل کا مقصد، ساحل کے خطے کے پانچ ممالک میں ترقی اور سکیورٹی میں مدد کرنا ہے۔