سینی گال کی پولیس کے دستے خطے میں جہادی گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کی مدد سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ نے انسداد دہشت گردی کے اپنے اعانتی پروگرام کے تحت فوجی طرز کی اس تربیت کا بندوبست سینی گال کے شہر تھیس میں کیا اور اس کے لیے مالی وسائل بھی فراہم کیے۔
انسداد دہشت گردی کے اعانتی پروگرام کے ایک مقامی مینیجر، چارلس کولنز نے بتایا کہ یہ سارا تربیتی عمل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردوں میں خوف پیدا کرکے روکنے، دہشت گردی کو ناکام بنانے اور اس کی تفتیش کرنے میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ” حاصل کردہ تربیت سے انسانی جانیں بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔”
مغربی افریقہ میں انسداد دہشت گردی کے اعانتی پروگرام کے تحت قائم کیا جانے والا یہ پہلا مرکز ہے۔ فی الحال اس میں تربیت حاصل کرنے والوں کا تعلق صرف سینی گال سے ہے تاہم محکمہ خارجہ کو امید ہے کہ مستقبل میں مغربی افریقہ میں موجود امریکہ کے شراکت کار ممالک کے قانون نافذ کرنے والے افسروں کو بھی یہاں تربیت دی جائے گی۔
وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مارچ میں کہا، “ہم سینی گال کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اِن تعلقات کی جڑیں ہمارے خوشحالی، سکیورٹی اور عمدہ طرز حکومت کے مشترکہ آدرشوں میں گڑی ہوئی ہیں۔” انہوں نے دونوں ممالک کے “علاقائی اور عالمی سلامتی” کے لمبے عرصے پر محیط باہمی مفادات کا خاص طور پر ذکر کیا۔
سینی گال کی امریکہ کے محکمہ خارجہ کے انسداد دہشت گردی کے اعانتی پروگرام کے ساتھ شراکت کاری 1985ء سے چلی آ رہی ہے۔
The @StateDept Antiterrorism Assistance program trains & equips foreign law enforcement to increase their counterterrorism capabilities. Police officers in Senegal practice a high-risk vehicle stop. #MondayMotivation @StateDeptCT
More ATA in Senegal here: https://t.co/fw4a2kmqIs pic.twitter.com/7hqw79oLl3— DSS (@StateDeptDSS) September 10, 2018
ٹوئٹر کی عبارت کا خلاصہ:
ڈی ایس ایس
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے انسداد دہشت گردی کے اعانتی پروگرام کے تحت بیرونی ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ مطلوبہ آلات سے بھی لیس کیا جاتا ہے تاکہ اُن کی انسداد دہشت گردی کی استعدادوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ سینی گال کے پولیس افسر ایک انتہائی خطرناک گاڑی کو روکنے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ #MondayMotivation @StateDeptCT ا
سینی گال میں انسداد دہشت گردی کے اعانتی پروگرام کے بارے میں مزید معلومات یہاں سے حاصل کیجیے: http://ow.ly/fXu230lIzVD
انسداد دہشت گردی کی چالوں میں فائرنگ رینج میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی تربیت اور کھلے علاقوں میں سرحدی گشت کی تربیت شامل ہوتی ہے۔ اس پروگرام کا علاقائی مرکز کلاس روم میں انسداد دہشت گردی کی تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔
سینی گال میں امریکہ کے سفیر تلینابو مشنگی نے 2018ء میں سینی گال کے شہر تھیس میں علاقائی مرکز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کہا، “سینی گال مغربی افریقہ میں امریکہ کا ایک انتہائی اہم شراکت کار ہے اور اس علاقائی مرکز کی تعمیر اُس اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے جو سینی گال انسداد دہشت گردی کی ہماری کاوشوں میں ایک علاقائی راہنما کی حیثیت سے خطے میں ادا کرتا ہے۔”
ایئرپورٹ سکیورٹی کے بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے میں سینی گال کی مدد کرنے خاطر ڈاکر کے مضافات میں واقع “بلیزی ڈیاگنے کے بین الاقوامی ایئرپورٹ” پر حال ہی میں انسانوں کی سکیننگ کرنے کے لیے نئے سکینر اور دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلانے کے لیے ڈیٹیکٹر فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ آلات اور ایئرپورٹ سکیورٹی کی تربیت امریکہ کے انسداد دہشت گدردی کے اعانتی پروگرام کے تحت فراہم کی گئی ہے۔
مشنگی نے کہا، “جس قسم کے تعاون کے لیے ہم کام کرتے ہیں اس کے تحت کوشش کی جاتی ہے کہ ہر ایک کی جیت ہو۔”