کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ پیرو کے دیہی علاقے میں کسی فلکیاتی رصد گاہ میں جانا یا رومانیہ کے قرون وسطی کے کسی قصبے میں جانا کیسا لگتا ہے؟
اب آپ اِن مقامات کی آن لائن نمائش تلاش کر سکتے ہیں جن کی محکمہ خارجہ اپنے سفیروں کے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ (اے ایف سی پی) کے تحت محفوظ بنانے میں مدد کر رہا ہے۔ اس نمائش کا بندوبست گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔
2001 سے اے ایف سی پی کے تحت قدیم اور تاریخی عمارتوں، مقامات، روایات، زبانوں اور مجموعوں کو محفوظ کرنے میں 130 سے زائد ممالک میں بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد کی چکی ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گزشتہ سال کہا، “اب تک 1,000 سے زائد منصوبوں کے ذریعے، سفیروں کا فنڈ ثقافتی محفوظگی اور تحفظ کو امریکی سفارت کاری میں شامل کرچکا ہے۔”
اِن پراجیکٹوں میں اوپر دکھائے گئے قاہرہ میں واقع امام الشافعی کے مزار کی بحالی بھی شامل ہے۔ امام الشافعی کا شمار اسلام کے اہم ترین علما میں ہوتا ہے اور وہ سنی اسلام کے چار مکاتب فکر میں سے ایک کے بانی ہیں۔ اے ایف سی پی کے ایک پراجیکٹ کے تحت تیرھویں صدی کے اس مزار کی بیرونی دیواروں، اس کے اندرونی حصے اور اس کے منفرد گنبد کی مرمت و بحالی کی گئی۔