امریکہ کی وینیزویلا کی سرحد پر انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد کی مزید فراہمی

امریکہ کے  باربردار فوجی طیارے وینیز ویلا کے لیے انسانی بنیادوں پر فراہم کی جانے والی امداد لے کر 16 فروری کو کولمبیا کے سرحدی شہر ککوتا میں اترے جہاں تقسیم کے انتظامات مکمل ہونے تک خوراک اور دوا ؤں کو گوداموں میں رکھا گیا ہے۔

امدادی سامان کو امریکہ سمیت 50 سے زائد ممالک کی جانب سے ملک کا قانونی لیڈر تسلیم کیے جانے والے وینیز ویلا کے عبوری صدر، خوان گوائیڈو کی درخواست پر ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔

وینیز ویلا کا آمر نکولس مادورو امداد کو وینیز ویلا میں داخل ہونے سے ابھی تک روکے ہوئے ہے۔ تاہم گوائیڈو وینیز ویلا کی فوج سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ روز بروز سنگین تر ہوتے ہوئے بحران کے پیشِ نظر امداد کو وینیز ویلا کے ضرورت مند لوگوں تک پہنچانے دیا جائے۔ مادورو کے دورِ حکومت میں خوراک کی قلت میںدن بدن اضافہ ہوتا رہا جس کے نتیجے میں وینیز ویلا کے تقریباً 90 فیصد شہری آج غربت کے گڑھے میں پڑے ہوئے ہیں۔

Humanitarian aid loaded inside a C-17 cargo plane (© Luis M. Alvarez/AP Images)
(© Luis M. Alvarez/AP Images)

اوپر تصویرمیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ہوم سٹید کے ریزرو فضائی ہوائی اڈے پر وینیز ویلا بھیجے جانے والے انسانی ضرورت کے امدادی سامان سے بھرے ہوئے ایک باربردار سی-17 طیارے کا اندرونی منظرں دکھایا گیا ہے۔ امریکہ، خوراک اور دوائیوں کی شدید قلتوں کے شکار وینیز ویلا کے ہزاروں شہریوں کے لیے اضافی امدادی سامان کو طیاروں کے ذریعے لے جا کر تقسیم کے لیے ایک مناسب مقام پر جمع کر رہا ہے۔

Large group of people wearing white being sworn in (© Ariana Cubillos/AP Images)
(© Ariana Cubillos/AP Images)

عبوری صدر خوان گوائیڈو کے ہاتھوں حلف لینے والی نرسیں، ڈاکٹر اور دیگر پیشہ ور افراد یہ وعدہ کر رہے ہیں کہ وہ وینیز ویلا میں انسانی بنیادوں پر آنے والی امداد کو تقسیم کرنے میں مدد کریں گے۔

Close-up of food packets to be distributed in Venezuela (© Fernando Vergara/AP Images)
(© Fernando Vergara/AP Images)

عبوری صدر خوان گوائیڈو کے ایلچی کولمبیا کے شہر ککوتا کے کمیلو ڈازا ایئرپورٹ پر یو ایس ایڈ کی طرف سے بھیجے جانے والے فوری استعمال کے اضافی خوراک کے پیکٹ  دکھا رہے ہیں۔ یہ پیکٹ اُس امدادی سامان میں شامل ہیں جو امریکی فضائیہ کے سی-17 طیاروں میں وینیز ویلا کے عوام کی مدد کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

ٹوئٹر کا ترجمہ:

تازہ ترین: امریکہ بدستور#Venezuela کے عبوری صدر @JGuaido کی انسانی ضروریات کے سامان پر مشتمل امداد کی درخواست کے جواب میں امدادی سامان بھجوا رہا ہے۔ #Colombia  میں پہنچائی جانے والی امداد کو  #Venezuela کی سرحد کے قریب ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔ اور مزید سامان راستے میں ہے!