
امریکہ نے کووڈ-19 کے خلاف عالمگیر جدوجہد میں مدد کرنے کے لیے 20.5 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔ اس میں محکمہ خارجہ اور بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے (یو ایس ایڈ) کی طرف سے غیرملکی امداد دینے کے لیے 53 ملین ڈالر کی رقم بھی شامل ہے۔
5 اگست کو انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد اور اقتصادی امداد کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے کہا، “امریکہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں بدستور دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔”
Pleased to announce nearly $53M in new U.S. humanitarian and economic assistance for the global response to COVID-19. The U.S. continues to lead the world in the fight against this pandemic and will continue to build upon decades of American foreign assistance leadership.
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) August 5, 2020
اس نئی رقم میں سے 33 ملین ڈالر مہاجرین اور پناہ گزینوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس رقم کی فراہمی سے مہاجرین، داخلی طور پر بے گھر ہونے والے افراد، تنازعات کا شکار افراد اور میزبان کمینوٹیوں کی مدد اور خاص طور پر وباؤں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے کمزور لوگوں کی مدد کے لیے محکمہ خارجہ کی طرف سے دی جانے والی امداد، 350 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
اس فنڈنگ کا کچھ حصہ پہلے ہی دنیا کی مہاجرین کمیونٹیوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس کی ایک مثال لبنان میں شامی مہاجرین کے لیے فراہم کردہ 23 ملین ڈالر کی امداد ہے۔ یہ امداد کووڈ-19 سے نمٹنے کے ذمہ دار شراکت کار مہاجرین میں تقسیم کر چکے ہیں۔
20 ملین ڈالر کی نئی امداد، کووڈ-19 سے جمہوریت، انسانی حقوق، تجارت اور زراعت پر مرتب ہونے والے اثرات سے نمٹنے کے لیے افریقہ اور ایشیا میں شراکت کار ممالک کو فراہم کی جائے گی ۔
دنیا بھر میں معاشی ترقی میں مدد جاری رکھنے کے لیے محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ نے بھی 10 ملین ڈالر کے کووڈ-19 کے نجی شعبے میں مدد کرنے اور شراکت کاری کے ایک فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خارجہ ان ابتدائی فنڈوں میں سےفنڈ ایسے پروگراموں پر خرچ کرے گا جو اس عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی معاشی مشکلات کو کم کریں گے۔
پومپیو نے کہا، “کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران امریکہ کی جاری کوششیں امریکہ کی غیرملکی امداد میں قیادت میں اضافہ کرتی ہیں۔”