امریکہ کے ابتدائیوں سے امریکی براعظموں میں اقتصادی نمو مضبوط ہوگی

عالمی معیشت دن بدن جڑتی اور مسابقتی ہوتی جا رہی ہے۔ پھلنے پھولنے کے لیے لاطینی امریکہ اور کیریبیئن ممالک کو ہر قسم کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ توانائی کے نظاموں کے سمارٹ گرڈ، عوامی سفر کی سہولتیں، اور ففتھ جنریشن (فائیو جی) نیٹ ورکوں کو چلانے کی مدد کے لیے آلات جیسی دن بدن بڑھتی ہوئی جدید بنیادی ڈھانچوں کی طلب ہمارے سروں پر کھڑی ہے۔ تاہم امریکہ اور اس کی شراکت کار حکومتیں اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

صدر کے نائب معاون اور مغربی نصف کرہ ارض کے سینیئر ڈائریکٹر ماریسیوں کلیور – کیرون نے کہا، “امریکی معیشت دنیا کی کہیں زیادہ متحرک معیشت ہے۔ ایسی کوئی وجہ ہی نہیں ہے کہ مغربی نصف کرہ ارض اس کامیابی میں شریک نہ ہو پائے۔”

17 دسمبر کو امریکہ کی توانائی اور بنیادی ڈھانچوں کی کمپنیوں کے اعلٰی نمائندوں اور امریکی حکومت کے اعلٰی اہلکاروں اور درجنوں غیرملکی حکومتوں کے وزرا اور سفرا نے واشنگٹن میں “América Crece” یعنی ‘ امریکی براعظموں میں نمو کے پھیلاؤ’ کی شروعات کیں۔ امریکی براعظموں میں ترقی، توانائی، ٹرانسپورٹیشن، اور انفارمیشن اور مواصلات کی ٹکنالوجیوں سمیت بنیادی ڈھانچے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو مہمیز دینے کے لیے امریکہ اور لاطینی امریکی اور کیریبیئن ممالک کے درمیان یہ ایک نئی اور سو فیصد حکومتی شراکت کاری ہے۔

اس کا حتمی مقصد کیا ہے؟ بنیادی ڈھانچے میں ایسی سرمایہ کاری اور ترقی کو آگے بڑہانا جو طویل مدتی اقتصادی نمو اور ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد کرے گی۔

اس تقریب میں محکمہ خارجہ کے توانائی کے وسائل کے اسسٹنٹ سیکرٹری فرانسس فینن نے کہا، “ہمارا مقصد امریکی براعظموں میں ترقی کے ذریعے دیگر ممالک کے ساتھ اپنی شراکت کاریوں کو مضبوط بنانا ہے تاکہ ہم سب فریق اُس قسم کی طویل مدتی اور پائیدار ترقی کو پانے کی اپنی مشترکہ امنگوں میں کامیاب ہو سکیں جو ہم سب چاہتے ہیں۔ حکومتوں کو ہر حال میں درست قسم کے کاروباروں کے لیے صحیح قسم کی سرمایہ کاری کے ایسے ماحول پیدا کرنے چاہیئیں” جو مسابقتی، شفافانہ، اور احتسابی طریقوں کے تحت کام کریں۔

ٹوئٹر کی عبارت کا خلاصہ:

وزیر خارجہ پومپیو: ہماری لاطینی امریکہ کے ساتھ مشترکہ اقدار اور قریبی تعلقات سے عبارت شراکت کی ایک طویل تاریخ ہے۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ امریکی براعظموں میں نمو کے ابتدائیے سے انتہائی اہم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر عمل میں آئے گی جس سے مواقعوں میں اضافہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ خوشحالی آئے گی۔

امریکی براعظموں میں ترقی کے ابتدائیے میں مدد کی خاطر امریکہ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ بحرہند و بحرالکاہل کے خطے سے لے کر لاطینی امریکہ اور کریبیئن تک ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور سائبر سکیورٹی (ڈی سی سی پی) کو پھیلا دے گا۔ ڈی سی سی پی تکنیکی امداد اور صلاحیتیں بڑہانے میں مدد کرے گا، تجارتی مشنوں سمیت سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت میں آسانیاں پیدا کرے گا اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں پراجیکٹوں کی مالی مدد کرے گا۔

امریکہ کی بین الاقوامی ترقی کی مالیاتی کارپوریشن کے سی ای او، ایڈم بوہلر کہتے ہیں، “اس سب کا تعلق امریکہ کے مغربی نصف کرہ ارض میں موجود اپنے دوستوں کی مدد کرنے سے ہے۔”