امریکہ کے سیاحتی ویزے کے انٹرویوز کے بارے میں ضروری معلومات

لنکن کی یادگار پر آنے والے لوگ (© Tupungato/Shutterstock.com)
جون 2013 میں واشنگٹن میں واقع لنکن کی یادگار پر آنے والے سیاح (© Tupungato/Shutterstock.com)

امریکہ اپنی قومی سلامتی کا تحفظ کرتے ہوئے وزیٹر [سیاحتی] ویزوں کے لیے کیے جانے والے انٹرویوز کے انتظار کے وقت کو کم کرنے کے لیے تندہی سے کام کر رہا ہے۔

اگر آپ آنے والے ایک یا دو سالوں میں سیاحتی ویزے پر امریکہ آنے کا پروگرام بنا رہے ہیں تو محکمہ خارجہ کا آپ کے لیے مشورہ ہے کہ پیشگی منصوبہ بندی کریں تاکہ آپ کے پاس انٹرویو کے لیے معقول وقت ہو۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جنوری تک کی صورت حال کے مطابق سیاحتی ویزے (بی ون/بی ٹو) کے دنیا بھر میں انتظار کا اوسط وقت کم و بیش سات ہفتے ہے۔ تاہم “فوری طور پر سفری ضروریات کے حامل درخواست دہندگان جو مخصوص معیارات پر پورے اترتے ہوں ایمرجنسی اپائنٹمنٹ  کے لیے دراخواستیں دے سکتے ہیں جس کے لیے عام طور پر چند دنوں میں وقت مل جاتا ہے۔” انٹرویو کی جگہ کے حساب سے انتظار کا وقت کم یا زیادہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے پیشگی منصوبہ بندی ضروری ہے۔

امریکی ویزے کی قریب سے لی گئی تصویر (© Nicholas Belton/Getty Images)
(© Nicholas Belton/Getty Images)

پس پردہ ہونے والی پیش رفت

ویزا کی درخواستوں کے نمٹانے کے عمل کو بہتر بنانے اور زیادہ تعداد میں درخواستیں موصول ہونے والے ممالک میں انتظار کے وقت کو کم کرنے کے لیے محکمہ خارجہ کے قونصلر امور کا بیورو اِس عمل میں تیزی لانے اور کسٹمر سروس میں اضافہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھا رہا ہے:-

  • جہاں ممکن ہو سکے انٹرویو سے بالخصوص ایسے نان امیگرنٹ افراد کو مستثنٰی قرار دینا جو ایک بار سیاحتی ویزا لے چکے ہوں اور حال ہی میں امریکہ جا چکے ہوں۔ مالی سالی 2022 میں جاری کیے جانے والے 7 ملین نان امیگرنٹ ویزوں میں سے نصف ویزے بالمشافہ انٹرویوز کے بغیر جاری کیے گئے۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا آپ اس کے اہل ہیں یا نہیں تو اپنے قریب ترین امریکی سفارت خانے کی اِس ویب سائٹ https://www.usembassy.gov/ کو وزٹ کریں۔
  • ویزا کی اپائنٹمنٹ کے لیے طویل انتظار والے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی مدد کرنے کے لیے دوسرے ممالک میں واقع امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے درمیان کام کے بوجھ کو بانٹا جا رہا ہے۔ مثال کے طور پر نان امیگرنٹ ویزا کے انتظار کے کم وقت والے ممالک میں امریکی قونصلر افسران اب نان امیگرنٹ ویزا کی ایسی ہزاروں درخواستوں کو نمٹا سکتے ہیں جن میں انٹرویو کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے نتیجے میں زیادہ انتظار والے سفارت خانوں میں ضروری انٹرویوز کے لیے وقت نکل آتا ہے۔
  • محمکہ خارجہ کی ٹریول ویب سائٹ State Department’s travel website پر نئے ٹولز ڈالے جا رہے ہیں تاکہ سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں نان امیگرنٹ ویزا کے انٹرویوز اور انٹرویوز سے استثناء کے لیے دی جانے والی درخواستوں پر لگنے والے وقت کو دیکھا اور اس کا موازنہ کیا جا سکے۔ جہاں آپ رہ رہے ہیں اگر وہاں انتظار کا وقت طویل ہے تو آپ دنیا میں کسی بھی دوسرے جگہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ “ہم نے بہتری کے ایسے طریقہائے کار کا نفاذ کیا ہے جن سے قومی سلامتی کو محفوظ بناتے ہوئے ہم کم وسائل کے ساتھ زیادہ کام کر سکتے ہیں۔”

نان امیگرنٹ ویزا کے لیے درخواست دینے کے طریقہ کار کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اِس  لنک https://www.usa.gov/visas#item-213289  پر جائیں۔