امریکہ کے صحت کے اعلٰی ترین عہدیدار سے ملیے

نائب صدر مائیک پینس (دائیں) ڈاکٹر جیروم ایڈمز (دائیں سے دوسرے) کو اپنے 11 سالہ بیٹے ایلائی کے ساتھ امریکہ کے 20ویں سرجن جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ہاتھ سے ہاتھ ٹکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ ایڈمز کی اہلیہ، لیسی اور سات سالہ بیٹی مِلی بھی، اُنہیں دیکھ رہی ہیں۔ (© AP Images)

امریکہ نے ایک ڈاکٹر کو صحت کے شعبے کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

اس ماہ، ڈاکٹر جیروم ایم ایڈمز نے امریکہ کے نئے سرجن جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ سرجن جنرل عوام کی صحت سے متعلق معاملات کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

Close-up of Jerome Adams (© AP Images)
جیروم ایڈمز۔ (© AP Images)

ایڈمز نے انڈیانا سکول آف مڈیسنز سے میڈیکل ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی اور وہیں پر اینستھیزیا [مریضوں کو علاج کی خاطر بے ہوش کرنے کے شعبے] میں اپنی ابتدائی تربیت مکمل کی۔ ایڈمز نے امریکہ میں افیون اور اس سے متعلقہ منشیات کی وبا سے نمٹنے کا عہد کیا ہے۔ وہ ریاست انڈیانا میں ایک عہدیدار کی حیثیت سے اس وبا سے نمٹ چکے ہیں۔

نائب صدر مائیک پینس نے ایڈمز سے اُن کے عہدے کا حلف لیا۔ انہوں نے انڈیانا میں ایڈمز کے ساتھ  کام کرنے کے دوران اُن کی کاوشوں کی تعریف کی۔ پینس نے کہا، “جیسا کہ میں نے براہ راست مشاہدہ کیا ہے ڈاکٹر جیروم ایڈمز  احساس کے غیرمعمولی تحفے کے حامل ہیں اور اُنہوں نے اِس تحفے کا استعمال سالوں پر پھیلی ہوئی اپنی عوامی خدمت میں کیا ہے۔” پینس نے انڈیانا کے گورنر کی حیثیت سے ایڈمز کی ریاست کے صحت کے کمشنر کے طور پر تقرری کی تھی۔

ایڈمز کا کہنا ہے کہ اُن کا بحیثیت سرجن جنرل مشن “بہتر شراکت داری کے ذریعے بہتر صحت،” کا حصول ہوگا اور ایسا بالخصوص کاروباروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شراکت داری سے کیا جائے گا۔