امریکہ کے طول و عرض میں موسم سرما کے دوران ہونے والی تقریبات

امریکیوں کو پارٹیاں کرنا بہت اچھا لگتا ہے اور سردیوں میں خاندان اور دوستوں سے ملنے ملانے اور مذہبی اور ثقافتی تہوار منانے کے متعدد مواقع آتے ہیں۔ 21 یا 22 دسمبر کو سال کے سب سے چھوٹے دن کو باقاعدہ منایا جاتا ہے۔ یہ دن نصف کرہ شمالی میں سال کی سب سے لمبی اور سب سے اندھیری رات کے بعد  صبح سورج نکلنے پر شروع ہوتا ہے۔

لوائے کریتھونگ

پھولوں اور اگربتیوں کے قریب عبادت کرتے ہوئے دو افراد۔ (© AP Images)
(© AP Images)

فلوریڈا میں ان دو افراد کی مانند، لوائے کریتھونگ کے دوران بودھا سے دعائیں مانگنا ایک عام بات ہے۔ یہ تہوار تھائی لینڈ کے روائتی قمری کلینڈر کے مطابق 12ویں مہینے میں مکمل چاند رات والے دن منایا جاتا ہے۔ مغربی کلینڈر میں یہ دن عموماً نومبر میں آتا ہے۔

حنوُکا

حنُوکا مناتے ہوئے چار لوگ (© AP Images)
(© AP Images)

نیویارک میں ایک خانداندان حنوُکا کے موقع پر منورا کے پاس کھڑا ہے۔ یہودیوں کے اس تہوار کو روشنیوں کا تہوار بھی کہتے ہیں اور یہ آٹھ  دن تک جاری رہتا ہے۔ اس  دوران رات کے وقت منورا کو  روشن کیا جاتا ہے، مخصوص دعائیں مانگی جاتی ہیں اور خاص کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔ یہودی کلینڈر کے حساب سے اس تہوار کے دن تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

لاس پوساڈس

(© Washington Post via Getty Images)
موم بتی پکڑے ہوئے ایک لڑکی۔ (© Washington Post via Getty Images)

لاس پوساڈس یا “دی انز” 16 سے 24 دسمبر  تک، حضرت مریم علیہ السلام اور یوسف کے بیت اللحم  کے سفر اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے  پہلے کسی جائے پناہ کی تلاش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ریاست میری لینڈ کے علاقے لینگلے پارک میں یہ لوگ دعا کرنے اور مناجاتیں گانے کے لیے کئی گھروں پر گئے۔

عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم)

ایک مسجد میں مسلمان نمازی، نماز ادا کر رہے ہیں۔ (© Getty Images)
(© Washington Post via Getty Images)

ریاست میری لینڈ کے علاقے لینہیم کی اس مسجد میں عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے موقع پر اکٹھے ہونے والے لوگ نماز ادا کر رہے ہیں۔ یہ تہوار سن 570 عیسوی میں حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی ولادت کے دن منایا جاتا ہے۔ اسلامی کلینڈر کے مطابق اس دن کی تاریخ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

   کرسمس

بچے سانتا کلاز سے مل رہے ہیں۔ (© AP Images)
(© AP Images)

کلیمنٹ کلارک مُور کی 1823ء کی نظم “سینٹ نکولس کی آمد ” جیسے ادبی شہ پارے سے لیکر اب تک، سانتا کلاز نے تحائف تقسیم کرنے والی ایک شخصیت کا روپ دھار لیا ہے۔ تاہم یہ نام ولندیزی سِنٹرکلاس اور جرمن سینٹ نکولس سے ماخوذ ہے۔ اوپر نیویارک کے  ایک ڈپارٹمنٹ سٹور میں سانتا  بچوں کو گلے لگائے ہوئے ہے۔

کوانزا

افریقی کپڑوں میں ملبوس عورت کوانزا کی موم بتیوں کے ساتھ۔ (© AP Images)
(© AP Images)

افریقی میلوں کی بنیاد پر منایا جانے والا کوانزا، ایک سات روزہ تہوار ہے۔ یہ تہوار 26 دسمبر سے لے کر یکم جنوری تک منایا جاتا ہے۔ ایٹلانٹا میں روتھ این ڈایاگنے ڈورسی اپنی کوانزا کی اشیا کے ساتھ “سیاہ فام میڈونا کی درگاہ” نامی  اپنے گرجا گھر میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

سال نو سے پہلے کی شام

ایک پل پر آتش بازی (© AP Images)
(© AP Images)

بہت سے امریکی نئے سال کے موقعے پر ٹیلی ویژن پر نیویارک شہر کے ٹائم سکوائر میں سالِ نو کی تقریبات کے مناظر  یا  اوپر دکھائے گئے سان فرانسسکو میں ہونے والے آتش بازی جیسے مقامی مظاہرے دیکھتے ہیں۔ نئے سال کی یہ تقریبات عام طور پر آدھی رات  گزرنے کے بعد یکم جنوری (سال نو کے دن ) تک جاری رہتی ہیں۔

روسی آرتھوڈاکس کرسمس

لوگوں کے قریب ایک آدمی کرسمس کے ستارے کو گھما رہا ہے (© AP Images)
(© AP Images)

ریاست الاسکا کے شہراینکریج میں “الاسکا کے مقامی باشندوں کے ثقافتی مرکز میں ایک آدمی روسی آرتھوڈاکس کرسمس کی ایک رسم کے دوران کرسمس کے ستارے کو گھما رہا ہے۔ روسی آرتھوڈاکس چرچ اپنی کرسمس، 25 دسمبر کو منائی جانے والی مغربی کرسمس کے 13 دن بعد یعنی 7 جنوری کو مناتا ہے۔

نیا قمری سال

لوگ چینی شیر سے ملتے جلتے لباس میں ملبوس (© AP Images)
(© AP Images)

بہت سے ایشیائی ممالک اور امریکہ میں ایشیائی برادریاں نئے قمری سال کے شروع ہونے پر تقریبات کا اہتمام  کرتی ہیں۔ اس تہوار کا انحصار قمری کلینڈر پر ہے۔  یہ تہوار جنوری کے آخر سے لے کر فروری کے وسظ تک پڑتا ہے۔ یہاں کچھ رقاص چینی شیر سے ملے جلتے لباس میں ملبوس لاس اینجلیس کے تھئین ہاؤ کی عبادت گاہ کے  باہر رقص کر رہے ہیں۔

شئیر امریکہ کے لی ہارٹ مین نے اس رپورٹ کی تیاری میں مدد کی۔