امریکہ کے لوک اور روائتی فنون کی طاقت کا جشن

2020 نیشنل ہیریٹیج فیلوز‘ (2020 کے قومی ورثے کے ساتھیوں) نے 4 مارچ کے جشن میں سارنگیوں اور بلیوز موسیقی سے لے کر آبائی امریکیوں کے مالائیں بنانے اور کینو کشتیاں بنانے تک، امریکہ کے لوک اور روائتی ورثے کی کئی ایک شکلوں میں  نمائش کی۔

فنون کے لیے وقف قومی ادارے، ‘نیشنل انڈؤمنٹ فار دا آرٹس’ کی قائم مقام چیئرمین، این آئیلر نے فن کے فیلوز کی یہ دکھانے پر تعریف کی کہ “امریکی زندگی کے کئی ایک رخ ہیں، اور اِن میں سے ہماری قوم کی طاقت اور تحرک کے لیے ہر ایک رخ غیرمعمولی اور ہر ایک رخ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔”

اس ورچوئل تقریب کے لیے، 10 فیلوز نے اپنے اپنے فن کے بارے میں اور یہ بتانے کے لیے کہ انہیں ایسا کرنے کے لیے کیوں بلایا گیا ہے، فلمسازوں کے عملے کا خیرمقدم کیا۔

ایوارڈ یافتگان میں مندرجہ ذیل افراد شامل تھے:

“لاک ڈو فلیمبو اوزبیو” قبیلے سے تعلق رکھنے والے مینو گیئژیگ (وین ویلری) کا شمار برچ کی لکڑی سے کینو کشتیاں بنانے والے آبائی امریکیوں میں ہوتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک وقت تھا کہ وسکونسن کے آبی راستوں پر اتنی زیادہ کینو کشتیاں ہوا کرتی تھیں جیسے کہ جدید دور کی کاروں سے بھری شاہراہیں ہیں۔ مینو گیئژنگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی اس فن کے لیے وقف کر رکھی ہے اور وہ اپنے ایک شاگرد کو یہ فن سکھا رہے ہیں تاکہ اُن کے دنیا سے چلے جانے کے بعد اس فن کو زندہ رکھا جا سکے۔

ولیم بیل امریکی موسیقی کی صنف، ‘سول’ (روح) کے گلوکار ہیں اور اُن کا تعلق میمفس، ٹینیسی سے ہے۔ جب وہ دنیا کے دورے پر نہیں ہوتے یا ریکارڈنگ نہیں کروا رہے ہوتے تو وہ ‘سول’ موسیقاروں کی نوجوان نسل کو موسیقی سکھاتے ہیں اور اُن کی سرپرستی کرتے ہیں۔ بیل 1960 کی دہائی میں سٹیکس ریکارڈز کے ساتھ کام کرنے والے پہلے بڑے اکیلے گانے والے فنکار تھے اور انہوں نے جنوبی ‘سول’ موسیقی کی شہرہ آفاق “میمفس ساؤنڈ” کو مقبول عام کرنے میں مدد کی۔

آئیلرز نے اختتام پر کہا، “فنون زندگی کی خوشیاں منانے، تجربات سے لطف اٹھانے کا ایک منفرد موقع ہوتے ہیں، اور یہ تعصب، نفرت اور تقسیم کے خلاف ایک طاقتور تریاق ہیں۔ اور یہ باتیں لوک اور روائتی فنون پر حقیقی معنوں میں صادق آتی ہیں۔”

لوک اور روائتی فنون کے حوالے سے یہ امریکہ کا اعلٰی ترین اعزاز ہے۔ اس سال کے ایوارڈ فنون کے قومی وقف نے پیش کیے جس میں روائتی فنون کی قومی کونسل نے اس کے ساتھ تعاون کیا۔ فنون کا قومی وقف فیلوشپ کے قومی پروگرام کو مالی وسائل فراہم کرتا ہے۔

فیلوز اور اُن کے روائتی کام کے طریقوں کے بارے میں یہاں پر جا کر مزید جانیے۔