ٹرک سے پانی کی بڑی بڑی بوتلیں اتارتے ہوئے لوگ (© The Coca-Cola Company)
کوکا کولا کمپنی نے طبی کارکنوں کے لیے حفاظتی سازوسامان اور مشروبات فراہم کیے اور فلپائن میں پسماندہ خاندانوں کو کھانے کے ڈبے پہنچائے۔ (© The Coca-Cola Company)

کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے امریکی کمپنیوں نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم (آسیان) کو 40 ملین ڈالر کے عطیات دیئے ہیں۔

صحت اور انسانی خدمات کے محکمے کے ڈپٹی سکریٹری ایرک ڈی ہرگن نے کہا، “آسیان کے ساتھ امریکی شراکت جو اب اپنے 43 ویں سال میں ہے، بحر الکاہل کے بارے میں ہمارے نظریے کا مرکز ہے۔ کووڈ-19 کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کے باوجود، ہم حکومت اور مقامی سطحوں پر اس طاقت کو ثابت کررہے ہیں۔”

ہرگن یکم جولائی (امریکہ کے مشرقی معیاری وقت کے مطابق 30 جون) کو “امریکہ اور آسیان تجارتی کونسل” کے زیر اہتمام ہونے والے سینئر رہنماؤں کے ایک ورچوئل فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ اس فورم کا موضوع امریکہ اور آسیان کے درمیان صحت کا تعاون تھا۔

 بڑے بڑے ڈبوں میں بند امدادی سامان کی تصویر پر آسیان کے کووڈ-19 سے نمٹنے میں امریکی کمپنیوں کی مدد کے بارے میں تحریر (State Dept./Photo: © UPS)

ذیل میں دیئے گئے چند ایک وہ طریقے ہیں جن سے امریکی کمپنیاں آسیان ممالک کی مدد کے لیے حرکت میں آئیں:

  • بینکنگ گروپ، جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی نے فلپائن میں 3,500 ایسی کاروباری خواتین کو 650،000 ڈالر فراہم کیے جن کے روزگار اس وبائی مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔
  • امریکی دوا ساز کمپنی، فائزر نے سنگاپور کی حکومت کو کووڈ-19 سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لیے 32 لاکھ ڈالر دیئے۔
  • سافٹ ویئر کی امریکی کمپنی، مائکرون ٹکنالوجی اِنک نے سنگاپور میں کووڈ-19 کے علاج کے لیے دوائیں تیار کرنے کی خاطر 18 لاکھ ڈالر بطورعطیہ دیئے۔
  • امریکی ٹکنالوجی کی بڑی کمپنی، گوگل آسیان ممالک کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی مدد کے لیے کئی ملین ڈالر کے عطیات دے چکی ہے۔

 ماسک پہنے پرزے جوڑنے والے آدمیوں کی تصویر پر آسیان کے کووڈ-19 سے نمٹنے میں امریکی کمپنیوں کی مدد کے بارے میں تحریر (State Dept./Photo: © Carlos Osorio/AP Images)

وبائی امراض کے علاوہ امریکی کمپنیاں آسیان ممالک کے نجی شعبے کے ساتھ طویل مدتی شراکت داریوں اور سرمایہ کاریوں کو ترجیح دے رہی ہیں۔ 4,200 سے زائد امریکی کمپنیاں آسیان ممالک میں کام کر رہی ہیں جن میں 70 فیصد کمپنیاں ‘فارچون 500 امریکی لسٹ یعنی امریکہ کی 500 کامیاب ترین کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ہرگن نے کہا، “میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ امریکہ — ہماری حکومت اور ہمارے نجی شعبے دونوں — اس مشکل وقت میں آسیان میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم اس پر یقین رکھتے ہیں کہ آنے والے برسوں میں یہ، ہمارے بندھن کو مزید مضبوط بنائے گا۔”

جب سے کووڈ-19 وبا کا آغاز ہوا ہے اس وقت سے لے کر آج تک امریکی حکومت  آسیان کے رکن ممالک کو اس وائرس سے نمٹنے میں مدد کرنے  کی خاطر صحت کی ہنگامی سہولتوں اور انسانی امداد کے لیے 85 ملین ڈالر کے قریب قریب امداد فراہم کر چکی ہے۔