یہود دشمنی کا سد باب کرنے اور اس پر نظر رکھنے کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی ایلان کار نے پولینڈ میں 2 مئی کو ہونے والے31ویں سالانہ ‘انٹرنیشنل مارچ آف دا لوِنگ” [زندہ لوگوں کے بین الاقوامی مارچ] میں امریکی وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
اس مارچ کے منتظمین کے مطابق مارچ آف دا لوِنگ کی بدولت دنیا بھر سے آئے افراد پولینڈ میں اکٹھے ہوئے۔ اِن کا مقصد ہولوکاسٹ کی تاریخ کا مطالعہ کرنا اور تعصب، عدم برداشت اور نفرت کی جڑوں کا جائزہ لینا تھا۔ شرکاء آشوٹز سے برکیناؤ تک مارچ کرتے ہیں۔ اِن دونوں مقامات پر نازیوں کے بدنام زمانہ مشقتی کیمپ ہوا کرتے تھے۔
اس تین کلومیٹر لمبے مارچ میں کار کے ہمراہ اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین، جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل، پولینڈ میں امریکی سفیر جورجیٹ موسباکر، ویٹی کن میں امریکی سفیر کیلسٹا گِنگرِچ اور دیگر امریکی عہدیدار شامل تھے۔
اسی سلسلے کا دوسرا مارچ 9 مئی کو یروشلم میں منعقد کیا جائے گا۔
Video: Today in Krakow, Ambassador @CallyGingrich joined @USAmbIsrael, @USAmbPoland, @usbotschaft Ambassador Grenell, and other high-ranking U.S. officials for the 2019 #MarchOfTheLiving to Auschwitz-Birkenau. pic.twitter.com/lplLQ1KuGO
— U.S. in Holy See (@USinHolySee) May 2, 2019
ٹوئٹر کا ترجمہ:
وڈیو: آج کراکو میں سفیر کیلی گِنگرِچ اسرائیل میں امریکی سفیر، پولینڈ میں امریکی سفیر، جرمنی میں امریکی سفیر اور دیگر اعلٰی امریکی عہدیدار مارچ آف دا لِونگ برائے سال 2019 از آشوٹز تا برکیناؤ کے لیے اکٹھے ہوئے۔