جو بائیڈن نے ایک ہاتھ فضا میں بلند کیا ہوا ہے اور دوسرا ہاتھ جِل بائیڈن کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی بائبل پر رکھا ہوا ہے۔ (© Alex Wong/Getty Images)
جو بائیڈن واشنگٹن میں واقع یو ایس کیپیٹل عمارت کے باہر 20 جنوری کو امریکہ کے چھیالیسویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا رہے ہیں جبکہ جِل بائیڈن ہاتھ میں بائبل پکڑے ہوئے ہیں۔ (© Alex Wong/Getty Images)

جوزف آر بائیڈن جونیئر نے امریکہ کے چھیالیسویں صدر کی حیثیت سے 20 جنوری بدھ  والے دن حلف اٹھایا۔ اس سے چند منٹ قبل کملا ڈی ہیرس نے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا اور وہ نائب صدر منتخب ہونے والی ہپلی خاتون، پہلی سیاہ فام امریکی، اور پہلی جنوبی ایشیائی نژاد امریکی بن گئیں۔

نئے صدر نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا، ” ہم امن، ترقی، سلامتی کے لیے ایک مضبوط اور قابل اعتماد شراکت دار بنیں گے۔” انہوں نے دنیا کی اقوام سے وعدہ کیا، “ہم اپنی طاقت کی مثال سے قیادت نہیں کریں گے بلکہ ہم اپنی مثال کی طاقت سے قیادت کریں گے۔”