زمین پر ہر قسم کی زندگی کا دارومدار سمندر پر ہے۔  سمندر ہماری آب و ہوا میں باقاعدگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ  اربوں لوگوں کو خوراک بھی فراہم کرتا ہے۔

امریکہ بحرالکاہل کے ملک  پالاؤ کے ساتھ مل کر 13 اور 14 اپریل 2022 کو ایک کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کر رہا ہے۔ کانفرنس کا عنوان ہے: ‘ہمارے سمندر کی کانفرنس’۔ پالاؤ بحرالکاہل میں واقع 200 سے زائد آتش فشانوں اور مونگوں پر مشتمل جزائر والا ایک ملک ہے اور یہ اس کانفرنس کی میزبانی کرنے والا چھوٹے جزائروالا پہلا  ترقی پذیر ملک ہے۔

نجی اور سرکاری شعبوں کے رہنما سمندر کی حفاظت اور پلاسٹک کی آلودگی اور غیر قانونی ماہی گیری جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کے عہد کریں گے۔

امریکی حکومت کے متعدد نمائندے سمندر کی پائیداری کی اہمیت کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔

دو برفانی تودوں کے درمیان بہتا ہوا پانی (© Cavan Images/Alamy)
اکتوبر 2021 میں گرین لینڈ میں ایلوئیسٹ، قوسوئٹسپ میونسپلٹی میں بڑے بڑے برفانی تودے (© Cavan Images/Alamy)

“[کرہ ارض پر آکسیجن] کا اکیاون فیصد حصہ سمندر سے آتا ہے اور اس کے باوجود ہم انسان اس وقت سمندر کی کیمیائی ساخت جتنی تیزی سے تبدیل کر رہے ہیں اتنی لاکھوں سالوں میں تبدیل نہیں کی گئی۔” آب و ہوا کے لیے صدر کے خصوصی ایلچی  جان کیری


 ساحل پر بکھرا کوڑا کرکٹ اور پس منظر میں دکھائی دینے والا شہر کا افقی منظر (© Luis Accosta/AFP/Getty Images)
جون 2020 میں پانامہ سٹی میں کوسٹا ڈیل ایسٹے کے ساحل پر پھیلا پلاسٹک کا کوڑا کرکٹ اور دیگر ملبہ۔ (© Luis Accosta/AFP/Getty Images)

“ایک اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہم ہر سال آٹھ  سے چودہ ملین ٹن پلاسٹک کی آلودگی سمندر میں پھینکتے ہیں۔ اس طرح ہر ایک  دن کے ہر ایک منٹ میں تقریباً پلاسٹک سے بھرا ایک ٹرک سمندر میں پھینکا جاتا ہے اور اس شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، کمی نہیں ہو رہی۔” – وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن


 لوگ ساحل پر پھنسی لکڑی کی بنی ہوئی ایک کشتی کو نکال رہے ہیں۔ (© Munir uz Zaman/AFP/Getty Images)
ماہی گیر مارچ میں بنگلہ دیش کے ٹیکناف کے مقام پرخلیج بنگال میں مچھلیاں پکڑنے کے بعد ساحل پر پھنسی ہوئی ایک کشتی کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ (© Munir uz Zaman/AFP/Getty Images)

“دنیا کے سمندری طاس ہماری قوم کی کامیابی اور زمین پر زندگی کے لیے بلا شک و شبہ بہت اہم ہیں۔ سمندر ہماری معیشت کو قوت فراہم کرتا ہے، اربوں لوگوں کے لیے خوراک مہیا کرتا ہے … اور موسم کے ردوبدل اور ہمارے عالمی آب و ہوا کے نظام میں باقاعدگی پیدا کرتا ہے۔” – صدر جوزف آر بائیڈن


 رات کے وقت پانی میں ایک کشتی اور اس پر اڑتے ہوئے سمندری بگلے (© Yasin Akgul/AFP/Getty Images)
یکم ستمبر 2020 کو ایک ماہی گیر کشتی سمندر سے استنبول کی مچھلی مارکیٹ میں واپس آ رہی ہے۔ یکم ستمبر سے ترکی میں ماہی گیری پر عائد موسمی پابندی کے خاتمے اور پورے ترکی میں ماہی گیری کے موسم کا باضابطہ آغاز ہو جاتا ہے۔ (© Yasin Akgul/AFP/Getty Images)

“ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ سمندر میں کیا ہے، سمندر کے پانی کے اوپر کیا ہے، ہم سمندر میں کیا ڈال رہے ہیں، اور ہم سمندر سے کیا نکال رہے ہیں۔” – آب و ہوا کے لیے صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری