امریکیوں کے نزدیک میموریل ڈے کا مطلب کیا ہے

میموریل ڈے (یوم یادگار) پر ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے امریکی مسلح افواج  کے مردوں اور عورتوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

یہ تہوار مئی کے آخری پیر کو منایا جاتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب موسم تبدیل ہو رہا ہوتا ہے اور سکول اور یونیورسٹیاں گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے بند ہو رہی ہوتی ہیں۔ امریکیوں کے نزدیک میموریل ڈے سے موسم گرما کا غیر سرکاری آغاز ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ پریڈ دیکھنے جاتے ہیں، ساحلوں پر جاتے ہیں یا  اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ مل کر گھر سے باہر بار بی کیو جیسے کھانے پکاتے ہیں۔

تاہم بنیادی طور پر میموریل ڈے وہ دن ہے جب امریکی اُن افراد کی قربانیوں کی یاد مناتے ہیں جنہوں نے فوجی خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی جانیں دیں۔

ذیل میں دی گئی تصاویر ملک کے طول و عرض میں منائے جانے والے میموریل ڈے کے مناظر پیش کرتی ہیں:-


Participants in parade dressed in colonial gear (© Images-USA/Alamy)
(© Images-USA/Alamy)

فلوریڈا کے شہر ساراسوٹا میں انقلابی دور کے سپاہیوں کی جنگی وردیوں میں ملبوس افراد امریکہ کے قیام کے لیے جنگ کرنے والوں اور اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مارچ کر رہے ہیں۔


Boots and memorabilia in front of black memorial with names inscribed (© Cliff Owen/AP Images)
(© Cliff Owen/AP Images)

ویت نام میں لڑنے والے فوجیوں کے لیے واشنگٹن میں تعمیرکی گئی یادگاری دیوار کے سامنے فوجی بوٹ رکھے ہوئے ہیں۔ گرینائٹ کی بنی ہوئی اس دیوار پر اُن 58,000 امریکیوں کے نام کندہ ہیں جنہوں نے ویت نام کی جنگ میں اپنی جانیں دیں۔


U.S. Marines standing in front of LED American flag (© Mario Tama/Getty Images)
(© Mario Tama/Getty Images)

' فلیٹ ویک' (بحری بیڑے کے ہفتہ) کے تحت منعقد کیے جانے والے ایک پروگرام میں امریکی میرین فوج کے جوان نیویارک کے ٹائم سکوائر میں روشن امریکی جھنڈے کو دیکھ  رہے ہیں۔ 1984ء سے ہر سال منائےجانے والے فلیٹ ویک کے دوران امریکی بحریہ اور میرین کور کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور اس میں بحریہ کے جنگی جہازوں کا عوام کے لیے کھولنا اور عسکری صلاحیتوں کے مظاہرے بھی شامل ہوتے ہیں۔ فلیٹ ویک کے پروگراموں کا اختتام میمیوریل ڈے  والے دن مسلح افواج میں خدمات کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیے جانے والے جنگی طیاروں کے فلائی پاسٹ سے ہوتا ہے۔


Family at picnic table near cemetery (© Rogelio V. Solis/AP Images)
(© Rogelio V. Solis/AP Images)

مسس سپی کے شہر وِکس برگ کے مضافات میں واقع وِکس برگ کے قومی قبرستان کے باہر ایک فیملی میموریل ڈے والے دن پکنک منا رہی ہے۔ امریکہ کے قومی قبرستانوں میں خانہ جنگی میں ہلاک ہونے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد وِکس برگ کے اسی قومی قبرستان میں دفن ہے۔


Soldier placing flag at tombstone in cemetery (© Cliff Owen/AP Images)
(© Cliff Owen/AP Images)

امریکی فوج کی تھرڈ انفنٹری رجمنٹ کو ' اولڈ گارڈ' (پرانے محافظ) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس رجمنٹ کا ایک جوان آرلنگٹن، ورجینیا کے مقام پر واقع آرلنگٹن کے قومی قبرستان میں جنگ میں مارے جانے والے ایک فوجی کی قبر پر لگے کتبے کے قریب جھنڈا لگا رہا ہے۔ میموریل ڈے پر ہر سال جھنڈے لگانے کی اس تقریب کو "فلیگ اِن" کہا جاتا ہے۔


Beach scene with Ferris wheel (© John Minchillo/AP Images)
(© John Minchillo/AP Images)

میموریل ڈے والے اختتام ہفتہ کے موقع پر نیویارک کے کونی آئی لینڈ پر آنے والے لوگ ساحلی تفریحات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ گاڑیوں کی امریکی ایسوسی ایشن کے اندازے کے مطابق اس سال میموریل ڈے کے اختتام ہفتہ پر 4 کروڑ 30 لاکھ امریکی سفر کریں گے۔


Two people riding motorcycle flying American flag (© Molly Riley/AP Images)
(© Molly Riley/AP Images)

میموریل ڈے پر موٹر سائیکل سوار واشنگٹن میں موٹر سائیکلوں کی ایک ریلی میں شرکت کر رہے ہیں۔ رولنگ تھنڈر  (متحرک گھن گرج)  گروپ کی اس ریلی کا نام "رائیڈ فار فریڈم" ("آزادی کے لیے سواری") ہے۔ 1988ء میں شروع کی جانے والی "رائیڈ فار فریڈّم" کی 2019ء کی 31ویں ریلی آخری ریلی ہوگی۔ رولنگ تھنڈر ایک ایسا امریکی گروپ ہے جو امریکی مسلح افواج کے جنگوں کے دوران بنائے جانے والےجنگی قیدیوں اور جنگ کے دوران لاپتہ ہونے والے تمام افراد کے شمار کیے جانے پر کام کرتا ہے۔