
امریکہ اور کولمبیا کی افواج کے دستوں نے حال ہی میں کولمبیا میں نیلو کے مقام پر فضائی حملے کی فوجی مشقیں مکمل کیں جن کے دوران امریکی اور کولمبیائی چھاتہ بردار فوجیوں نے سی 130 ہرکولیس طیاروں سے فضا سے چھلانگیں لگائیں۔

23 سے 29 جنوری تک ہونے والی اِن مشقوں میں کولمبیائی چھاتہ برداروں کے ساتھ ساتھ امریکہ کے 82ویں چھاتہ بردار ڈویژن کے لگ بھگ 75 اور “یو ایس آرمی ساؤتھ” کے 40 اہل کار شامل تھے۔
امریکہ کی جنوبی کمان کے کمانڈر، امریکی بحریہ کے ایڈمرل کریگ فالر نے اپنے ایک بیان میں کہا، “اِن فضائی مشقوں سے ہماری افواج کے باہمی تعامل، مہلک پن اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھنے کوملتا ہے۔”

شراکت کاریوں اور تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے امریکہ پورے لاطینی امریکہ اور کیریبیئن میں باقاعدگی سے کثیر الملکی مشقیں کرتا رہتا ہے۔ امریکہ کی جنوبی کمان کے جاری کردہ خبرنامے میں کہا گیا، “فضا سے کی جانے والی یہ مشق ہماری مشترکہ ہمسائیگی یعنی مغربی نصف کرے کے ساتھ، ہمارے پائیدار عزم کا عملی مظاہرہ ہے۔”
