امریکی اولمپک فگر اسکیٹر نیتھن چن سے ملیں [پوسٹر]

 نیتھن چن قلابازی لگا رہے ہیں۔ (© Hiro Komae/AP Images)
(State Dept./F. Carter. Photo: © Hiro Komae/AP Images)

22 سالہ نیتھن چن نے 3 سال کی عمر میں آئس سکیٹنگ شروع کی تھی۔ نوعمری میں ہی انہوں نے وہ کارنامہ انجام دیا جو اُس سے پہلے کسی مرد فگر سکیٹر نے کبھی بھی نہیں انجام دیا تھا۔ سال 2017 کی امریکہ کی فگر سکیٹنگ چیمپئن شپ میں چن نے جو اُس وقت 17 برس کے تھے ایک ہی پرفارمنس کے دوران چار مرتبہ گھومنے والی پانچ چھلانگیں لگائیں۔ وہ سالٹ لیک سٹی میں پیدا ہوئے۔ چن نے امریکہ کے لیے تین بار عالمی چیمپئن شپ جیتیں اور پیونگ چانگ، جنوبی کوریا میں 2018 کے اولمپک کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

پوسٹر دیکھیے اور اسے مفت اور ڈاؤن لوڈ کریں (پی ڈی ایف،  8.3 ایم بی)