
امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس دو جنگی بحری جہاز 22 اکتوبر کو آبنائے تائیوان سے گزرے۔
پینٹا گون کے ترجمان، بری فوج کے کرنل رابرٹ میننگ نے کہا، “آبنائے تائیوان سے جہازوں کا گزرنا آزاد اور کھلے بحر ہند و بحر الکاہل کے ساتھ امریکہ کے عزم کا عملی مظاہرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کہیں بھی بین الاقوامی قانون اجازت دیتا ہے محکمہ دفاع وہاں کے فضائی اور سمندری علاقوں میں مصروف عمل رہے گا۔
یو ایس ایس کرٹس نامی گائیڈڈ میزائلوں سے لیس آرلی برک کلاس کا تباہ کن یہ جہاز اور یو ایس ایس اینٹیٹم نامی گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ٹائیکونڈروگا کلاس کا یہ بحری جہاز، دونوں رونلڈ ریگن طیارہ بردار سٹرائیک گروپ کا حصہ ہیں۔
محکمہ دفاع کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع اور قومی دفاع کے چین کے وزیر جنرل وائی فینگ نے حال ہی میں سنگا پور میں ملاقات کی اور “بات چیت، خطرات کو گھٹانے اور رابطے کی راہیں کھلی رکھنے” کی اہمیت کا اعادہ کیا۔