امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز کی پہلی خاتون کمانڈر کی تعیناتی

 ایمی باؤرنشمٹ کی تصویر (U.S. Navy)
کیپٹن ایمی باؤرنشمٹ (U.S. Navy)

امریکی تاریخ میں کیپٹن ایمی باؤرنشمٹ امریکی بحریہ کے کسی طیارہ بردار جہاز کی کمانڈ کرنے والی  پہلی خاتون ہوں گی۔

2016ء میں باؤرنشمٹ کو پہلی ایسی خاتون کا اعزاز حاصل ہوا جس نے جوہری توانائی سے چلنے والے طیارہ بردار جہاز، یو ایس ایس ابرہام لنکن پر ایگزیکٹو افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

باؤرنشمٹ نے 1994ء میں امریکی بحریہ کی اکیڈمی سے گریجوایشن کی۔ یہ وہی سال ہے جب جنگی طیاروں اور بحری جہازوں پر عورتوں نے جنگی خدمات انجام دینا شروع کیں۔ انہیں بحریہ کے طیاروں کو تین ہزار سے زائد گھنٹے اڑانے کا تجربہ ہے۔ وہ “ڈیفنس میریٹوریس سروس میڈل” اور نیوی اور میرین کور کے “اچیومنٹ میڈل” سمیت کئی ایک فوجی ایوارڈ حاصل چکی ہیں۔

باؤرنشمٹ کا شمار بحریہ کے ان چھ کپتانوں میں ہوتا ہے جن کی “ایوی ایشن میجر کمانڈ بورڈ” نے مالی سال 2022 میں طیارہ بردار جہازوں کی کمانڈ کرنے کی سفارش کی ہے۔