امریکی براعظموں کے ممالک کی تنظیم (او اے ایس) 72 برس سے مغربی نصف کرے میں جمہوریت کا پرچار کرتی چلی آ رہی ہے۔ او اے ایس کی بنیاد 30 اپریل 1948 کو رکھی گئی اور اس کا شمار امریکی براعظموں کی سب سے بڑی تنطیموں میں ہوتا ہے۔

اس کے منشور کے مطابق، او اے ایس خطے کے ممالک کے “امن و انصاف کے ایک نظام کے تحت یکجہتی کو فروغ دینے، شراکت کاری کو مضبوط بنانے، اور اپنی خود مختاری، علاقائی خود مختاری اور اپنی آزادی کا دفاع کرنے” کے لیے کام کرنے کی خاطر قائم کی گئی تھی۔

آج 34 رکن ممالک پورے خطے میں تمام اقوام کے اِن مفادات کو فروغ دینے کے لیے ملنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے 20 مارچ کو لوئس الماگرو کے او اے ایس کے دوسری مدت کے لیے بطور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے کے موقعے پر کہا، “امریکی براعظموں کے عوام کے لیے امریکہ جمہوریت، انسانی حقوق، سکیورٹی، اور اقتصادی خوشحالی کو فروغ دینے اور اِن کا دفاع کرنے کے لیے او اے ایس کے اپنے شراکت کاروں کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھے گا۔”