
امریکہ اور شمالی افریقہ کے موسیقاروں نے صحرائے صحارا میں موسیقی کی روایات کے ایک ایسے جشن سے ہل چل مچار دی جس میں دنیا کے لیے نئی موسیقی تخلیق کی گئی۔
‘ ون بیٹ صحارا ‘ نامی اِس جشن میں صحارا کے سات ممالک کے اور امریکہ کے 23 موسیقار موسیقی کی انواع کے آمیزے تیار کرنے اور نئی موسیقی ترتیب دینے کی خاظر ایک جگہ اکٹھے ہوئے۔ موسیقی کی نشستوں اور کنسرٹوں کے یہ سلسلے 21 فروری سے لے کر 13 مارچ تک چلتے رہے۔
الجزائر، لبیا، مالی، موریطانیہ، مراکش، نائجر، تیونس اور امریکہ کے 23 موسیقاروں نے گلوکاروں، ریپرز اور دف بجانے والوں کی آوازوں کو موسیقی کے کمبری اور عود جیسے روایتی مقامی آلات کے ساتھ ملایا۔ وہ سب جنوبی الجزائر کے نخلستانی قصبے، تاغیت میں دو ہفتوں کے لیے جمع ہوئے اور انہوں نے موسیقی کی ورکشاپس منعقد کیں، گانے لکھے اور ریکارڈنگ کی۔

دنیا کے سب سے بڑے صحراؤں میں شمار ہونے والے اِس صحرا سے متاثر ہو کر ‘ ون بیٹ صحارہ فیلوز’ نامی موسیقاروں کے گروپ نے افریقہ سے امریکہ اور واپسی کا سفر کرنے والی سیاہ فام موسیقی کی روایات کو تلاش کیا۔ موسیقی کے اِن اسالیب میں ہپ ہاپ، جاز، الیکٹرانک موسیقی اور مغربی افریقہ کی گناوا اور طواریگ روحانی موسیقی شامل تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے تعلیمی اور ثقافتی امور کے بیورو کے زیر اہتمام چلنے والا ‘ ون بیٹ’ در حقیقت میوزک کی سفارت کاری کے پروگراموں کا ایک ایسا مجموعہ ہے جس کے تحت 2012 میں اس کے آغاز کے بعد سے اب تک، 50 سے زائد ممالک کے سماجی کام کرنے والے 370 سے زیادہ موسیقاروں کے ساتھ مل کر کام کیا جا چکا ہے۔
موسیقار تبادلہ خیالات کرنے اور دھنوں اور گانوں کی نوک پلک سنوارنے کے لیے روایتی خیموں میں بیٹھے ہیں۔ (© Alexia Webster)
الجزائر میں امریکی سفارت خانے اور الجزائر کی وزارت ثقافت نے لبیا، مالی، موریطانیہ، مراکش، نائجر اور تیونس میں امریکی سفارت خانوں کے تعاون سے اس تقریب کی میزبانی کی۔
موسیقاروں نے مل کر نئ دھنیں اور نغمے تیار کیے اور اصلی مقامی موسیقی ترتیب دی۔ انہوں نے تاغیت کے باہر قدیم پتھروں کے نقش و نگار کے قریب ایک کھلی جگہ پر ایک کنسرٹ بھی کیا۔
بعد ازاں موسیقاروں کے ایک قافلے نےالجزائر کے دارعبداللطیف ثقافتی مرکز میں ریکارڈنگ کرنے کے لیے یہاں سے شمال کا سفر کیا۔ 11 مارچ کو’ ون بیٹ صحارا’ کا اختتام الجیئرز اوپیرا ہاؤس میں ہونے والے ایک شاندار کنسرٹ پر ہوا جس میں سامعین کی ایک بڑی تعداد کو نئی موسیقی سننے کو ملی ۔
Meet these inspiring OneBeat Sahara Fellows: Bamako-based singer-songwriter @HadjaFantaDiab1, Tunisian violinist Hassen Mchaikhi, Moroccan guembri player Hind Ennaira & Algerian jazz singer and guitarist, Hind Meriem Boukella.
Learn more at https://t.co/aS2YXFAhmS💫@ECAatState pic.twitter.com/JUYk2rL31z
— OneBeat (@1beatmusic) February 2, 2022