امریکہ اٹھارویں صدی سے دنیا میں سفارت کار بھیجتا چلا آ رہا ہے۔ گزشتہ ایک سو سال سے اِن میں خواتین سفارت کار بھی شامل چلی آ رہی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بائیڈن انتظامیہ کی تنوع اور شمولیت کی ترجیح پر زور دیا ہے۔ بلنکن نے 24 فروری کو کہا، ” تنوع اور شمولیت ہمیں زیادہ مضبوط، عقلمند، اور جدت طراز بناتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کو دنیا میں امریکی عوام کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ کام عمدہ طریقے سے کرنے کے لیے، ہمیں ایک ایسی افرادی قوت بھرتی کرنا اور برقرار رکھنا چاہیے جو حقیقی معنوں میں امریکہ کی عکاسی کرتی ہو۔”
اِن چھ امریکی سفارت کاروں نے اس میدان میں خدمات انجام دے آنے والی خواتین کی ایک بڑی تعدا پر دروازہ کھولنے میں مدد کی۔

لوسیل ایچرسن فارن سروس کی پہلی خاتون تھیں۔ انہوں نے 1922ء میں ڈپلومیٹک سروس (سفارتی محکمے) کا امتحان پاس کیا اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہیں 5 دسمبر 1922 کو ڈپلومیٹک سروس میں سکریٹری مقرر کیا گیا۔ 11 اپریل 1925 کو انہیں برن، سوئٹزرلینڈ میں امریکی سفارت خانے میں تھرڈ سکریٹری مقرر کیا گیا۔

پیٹی ایچ فیلڈ راجرز ایکٹ (قانون) منظور ہونے کے بعد فارس سروس میں شامل ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ اس قانون کے تحت سفارتی اور قونصلر خدمات کے شعبوں کو اکٹھا کر دیا گیا۔ انہوں نے 20 اپریل 1925 کو حلف اٹھایا اور ایمسٹرڈیم میں نائب قونصل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جون 1929ء میں استغفے دیا اور نیشنل براڈکاسٹنگ کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی۔

روتھ برائن اوون کو ایک عورت کی حیثیت سے پہلے کام کرنے کے کئی ایک اعزاز حاصل ہیں۔ وہ کانگریس میں ریاست فلوریڈا کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون تھیں جہاں انہیں ایوان نمائندگان کی خارجہ کمیٹی کی رکن بننے والی پہلی خاتون کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ 1933ء میں اوون امریکہ کے کسی سفارتی مشن کی سربراہ بننے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

اقوام متحدہ کے ابتدائی حامیوں میں شامل، ہیلن یوجنی مور اینڈرسن کو صدر ہیری ٹرومین نے 1949ء میں ڈنمارک میں امریکہ کے سفیر کے طور پر تعینات کیا۔ وہ سفیر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ 1962ء میں صدر جان ایف کینیڈی نے انہیں بلغاریہ میں منسٹر مقرر کیا۔

جب صدر لنڈن جانسن نے باربرا ایم واٹسن کو سیکیورٹی کے بیورو اور قونصلر امور کی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ نامزد کیا، تو وہ اسسٹنٹ سکریٹری آف سٹیٹ کے عہدے پر خدمات انجام دینے والی پہلی سیاہ فام خاتون بن گئیں۔ انہیں 1980ء میں صدر جمی کارٹر نے ملائشیا میں سفیر مقرر کیا۔

پراگ میں پیدا ہونے والی، میڈیلین البرائٹ اپنے خاندان کے ساتھ ایک بچی کی حیثیت سے امریکہ آئیں۔ کارٹر انتظامیہ میں انہوں نے وائٹ ہاؤس اور قومی سلامتی کی کونسل میں عملے کی ایک رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 1993ء میں صدر بل کلنٹن نے انہیں اقوام متحدہ میں سفیر مقرر کیا جہاں پر وہ 1996ء میں وزیر خارجہ کے عہدے پر اپنی تقرری تک فائز رہیں۔ وہ وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔