وفاق کے ایک نئے امدادی پروگرام کا مقصد امریکی سڑکوں کے ساتھ پھیلے لاکھوں ہیکٹروں کی طرف تخم ریز جانوروں کو راغب کرنا ہے۔
امریکہ کے ٹرانسپورٹیشن کے محکمے کے زیر انتظام چلائے جانے والے “نقصان دہ پودہ کی تلفی [کےایک] پروگرام” کے تحت حکومتی اہلکار اور مقامی امریکی قبائلی ایسے نقصان دہ پودوں کو تلف کرنے اور ان کی جگہ مقامی علاقوں میں اگنے والی گھاس اور جنگلی پھول لگانے میں مدد کریں گے جو شہد کی مکھیوں، ‘ مونارک’ قسم کی تتلیوں اور دیگر تخم ریز جانوروں کو اپنی طرف راغب کریں گے۔

تخم ریزی کرنے والے جانور صحت مند ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ لیکن مونارک تتلیوں اور مختلف انواع کے بہت سے بھنوروں سمیت جنگلی تخم ریز جانور کیڑے مار ادویات کے استعمال سے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔
صدر بائیڈن کی طرف سے 2021 میں دستخط کیے جانے والے بنیادی ڈھانچے اور روزگار کے قانون کے تحت ریلوے لائنوں، شاہراہوں کے علاوہ چھوٹی، اور مقامی سڑکوں کے ساتھ ساتھ نئی شجرکاریاں کی جائیں گیں۔ اس کام کے لیے 250 ملین ڈالر منظور کیے گئے ہیں۔
