
امریکہ کے عوامی جمہوریہ لاؤس [لاؤ ڈی پی آر] میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں پہنچانے سے لاؤس تیزی سے ویکسینیشن کے اپنے ہدف پورے کر رہا ہے اور زندگیاں بچا رہا ہے۔
امریکہ نے 19 جولائی کو امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ایک ہی ٹیکے سے لگائی جانے والی ویکسین کی ایک ملین خوراکیں لاؤس پہنچائیں جو کہ ملک کی 14 فیصد آبادی کے لیے کافی ہیں۔
لاؤس کی نائب صدر پینی یتھوٹو نے 21 جولائی کو کہا، ” لاؤ ڈی پی آر کی حکومت، ریاستہائے متحدہ امریکہ کی حکومت اور امریکی عوام کی لاؤ کی حکومت اور لاؤ کے عوام کی مسلسل مدد کرنے کی بہت قدر کرتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی ویکسینوں کی آمد 2021 میں ملکی آبادی کے 50 فیصد تک کو ویکسین لگانے کی کوششوں میں تیزی پیدا کرے گی۔”
لاؤس صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں، 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد، صحت کے مسائل سے دوچار افراد کے ساتھ ساتھ دور دراز اور دشوار گزار علاقوں کے لوگوں کو بھی ویکسین لگانے کو ترجیح دے گا۔ جانسن اینڈ جانسن ویکسین کو عام درجہ حرارت پر ٹھنڈا رکھ کے محفوظ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں تک ویکسین پہنچانے میں مدد ملتی ہے۔
.@POTUS on COVID-19: We’re going to fight this virus with equity – equity for all. pic.twitter.com/wpltgfGjT0
— Department of State (@StateDept) July 26, 2021
ویکسین کی فراہمی کووڈ 19 وبائی مرض کے خاتمے اور عالمی صحت کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے دور رس امریکی کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔ صدر بائیڈن نے مئی میں کہا تھا کہ امریکہ دنیا کا “ویکسین کا اسلحہ خانہ” بنے گا۔
امریکی حکومت نے مارچ میں ویکسین کے گاوی نامی اتحاد کو دو ارب ڈالر کا عطیہ دیا۔ گاوی کووڈ 19 ویکسینوں کی عالمی رسائی کے (کوویکس) پروگرام کے ذریعے کووڈ 19 کی ویکسینوں کی خریداری اور ترسیل میں مدد کرتا ہے۔
اس کے علاوہ امریکی حکومت نے گاوی کے لیے دو ارب ڈالر کی اضافی رقم کا عطیہ بھی دیا ہے جس سے کوویکس پروگرام کے ذریعے مہیا کی جانے والی ویکسینوں کی ترسیل میں رہ جانے والی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ امریکی حکومت کے دیگر فنڈز کے ہمراہ اس عطیے کو کوویکس پروگرام کے تحت کم اور درمیانے درجے کے کم آمدنی والے ممالک میں تقسیم کرنے کے لیے فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی 500 ملین خوراکیں خریدنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کم اور درمیانے درجے کے آمدنی والے ممالک کے زمرے میں آنے والے ممالک کا معیار گاوی کے مارکیٹ کے پیشگی وعدوں (اے ایم سی) اور افریقی یونین نے طے کیا ہے۔ اس کے کے ذریعے انفرادی ممالک کی ویکسینیشن کے لیے تیاری سے متعلق امور کے لیے بھی فنڈ فراہم کیے جائیں گے۔
لاؤس اس سے پہلے بھی کوویکس پروگرام کے تحت کووڈ 19 ویکسین کی خوراکیں حاصل کر چکا ہے۔ جون میں فائزر – بائیو این ٹیک کی 100,620 خوراکیں لاؤس پہنچائیں گئیں جبکہ مارچ میں ایسٹرا – زینیکا کی 132,000 خوراکیں پہنچائیں گئیں۔