
امریکی مزاحیہ اداکار اور رات دیر گئے دکھائے جانے والے ایک ٹیلی ویژن ٹاک شو کے میزبان، کونن او برائن نے جب حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کیا تو وہ امریکہ اور اسرائیل میں شہ سرخیوں کا موضوع بن گئے۔
کونن اپنی “کونن ودآؤٹ بارڈرز” [سرحدوں سے ماورا کونن] نامی اُس سیریز کی فلم بندی کے لیے اسرائیل گئے تھے جس میں وہ اپنے شو اور خود کو ملامت کرنے کے اپنے مزاحیہ انداز کو بیرونی ممالک میں لے کر جاتے ہیں۔ اس سے قبل وہ اس سیریز کے شو میکسیکو، جرمنی، جنوبی کوریا اور آرمینیا میں کر چکے ہیں۔
او برائن کہتے ہیں کہ وہ ” قدیم مقامات دیکھنے کے متمنی تھے مگر [اس سفر کا] بہترین حصہ وہ لوگ ہیں جو دنیا بھر کے انسانوں کے ساتھ مزاحیہ تبادلات کرتے رہتے ہیں۔” اُنہیں اگست میں اسرائیل میں اپنے ایک ہفتے کے قیام کے دوران اپنی آمد کے فوراً بعد مقامی لوگوں سے ملاقاتوں کی توقع تھی۔ وہ کہتے ہیں، “یہ بات مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔”
Enjoyed a beautiful day in #TelAvivJaffa picnicking with an Israeli Arab family. #ConanIsrael #Israel pic.twitter.com/Bg3Rio0Fgo
— Conan O'Brien (@ConanOBrien) September 2, 2017
اوبرائن آج کل کونن نامی کیبل ٹاک شو کی میزبانی کرتے ہیں جسے عموماً کیلی فورنیا میں فلمایا جاتا ہے۔ رات دیر گئے دکھائے جانے والے اس شو کی میزبانی، اوبرائن گزشتہ 20 سال سے کرتے چلے آ رہے ہیں۔ ماضی میں ایک طویل عرصے تک چلنے والے اپنے ‘دا سمپسنز’ نامی مزاحیہ کارٹونوں کے لکھنے اور پروڈیس کرنے کی وجہ سے بھی وہ بہت مشہور ہیں۔
وہ اسرائیل کے اپنے سفر کے دوران بحیرہ مردار، تل ابیب، یروشلم اور بیت لحم گئے۔ وہ اپنے شب و روز کی مصروفیات کو فیس بک، انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر تقریباً روز پوسٹ کرتے رہے۔
کونن نے ایک اسرائیلی ہسپتال کا دورہ کیا اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ڈنر کیا۔
اپنے اسرائیل کے قیام کے دوران اوبرائن نے (“ونڈر وومن” کے کردار سے 2017 میں اسی نام سے بننے والی فلم سے مشہور ہونے والی اداکارہ) گال گیڈاٹ سے ملاقات کی اور نیوز اینکر یونیٹ لیوائی کا انٹرویو کیا۔ لیوائی امریکی صدور جارج ڈبلیو بش، (ریپبلی کن) اور باراک اوباما (ڈیموکریٹ) کے انٹرویو کر چکے ہیں۔
Besides being beautiful and talented, @GalGadot is easily the nicest superhero I've ever met. #ConanIsrael #Israel #WonderWoman pic.twitter.com/akb7hqgQc6
— Conan O'Brien (@ConanOBrien) September 2, 2017
اس مزاحیہ اداکار نے ویز نیوی گیشن ایپ تیار کرنے والی اسرائیلی کمپنی، ویز موبائل کا دورہ کیا۔ اس ایپ کی تیاری کے بعد، گوگل نے اس کمپنی کو 2013ء میں خرید لیا تھا۔
او برائن نے اسرائیلی مزاحیہ اداکار گری الفی کا فیس بک لائیو پر انٹرویو کیا۔ دونوں مزاحیہ اداکاروں نے ویڈیو فلمانے کے لیے بحیرہ گیلیلی کے “گلے تک گہرے” پانی میں ملاقات کی۔ اس وڈیو کو تقریباً 200,000 مرتبہ دیکھا گیا۔
الفی کے ‘ ہا یوم با لیلٰی‘ (رات کے وقت دن) کے عنوان سے اسی طرح کے رات دیر گئے دکھائے جانے والے شو ہوتے ہیں جن میں حالیہ واقعات کا طنزیہ انداز میں جائزہ لیا جاتا ہے۔
Talking to Israeli talk show host @alfiguri neck deep in the #SeaofGalilee. I'm the woman on the left. #ConanIsrael #HayomBalayla pic.twitter.com/t280Fby8fZ
— Conan O'Brien (@ConanOBrien) September 1, 2017
یہ مضمون فری لانس مصنف مائیو آلسپ نے تحریر کیا۔