11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کے بعد بیس برسوں سے امریکی نیویارک، ورجینیا اور پنسلوانیا میں ہلاک ہونے والے تقریبا تین ہزار افراد کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کو بچانے کے لیے موقعے پر مدد کے لیے سب سے پہلے پہنچ کر اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کی یاد منانے کے لیے اکٹھے ہوتے چلے آ رہے ہیں۔
ذیل میں چند ایک جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ موقعے پر مدد کے لیے سب سے پہلے پہنچنے والے امریکہ بھر میں گزشتہ دو دہائیوں سے اپنے بچھڑ جانے والے رفقائے کار کی یاد کیسے مناتے چلے آ رہے ہیں۔


فوجیوں، موقعے پر مدد کے لیے سب سے پہلے پہنچنے والوں اور 9/11 کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرنے والا “پیٹرائٹ فلیگ” [محب وطنی کا پرچم] 2011 میں آرلنگٹن کے قومی قبرستان میں آگ بجھانے والے ایک ٹرک کی سیڑھی کے ذریعے لہرایا جا رہے ہے۔ یہ پرچم حملوں کی دسویں برسی منانے کے لیے امریکہ کی 50 ریاستوں میں 50 ہفتوں تک باری باری لہرایا گیا۔

بائیں ایک فوجی جوان نے نیویارک میں 11 ستمبر کی قومی یادگار اور عجائب گھر میں گیارہ ستمبر کے حملوں میں ہلاک ہونے والے فائرفائٹر، روبین کوریا کی تصویروں والا فریم اٹھایا ہوا ہے۔ کووڈ-19 وبا کی وجہ سے 2020 کی تقریب میں صحت کے کڑے اصولوں پر عمل کیا گیا۔
دائیں طرف، نیویارک سٹی کے ریٹائر فائر فائٹر، بروس سٹینلے نے 9/11 کے حملوں میں ہلاک ہونے والے نیویارک سٹی کے فائر فائٹر اور اپنے دوست، لیام سمتھ جونیئر کی ایک تصویر اٹھائی ہوئی ہے۔ سٹینلے اور ان کے دیگر رفقائے کاروں نے 9/11 کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد 11 ستمبر 2018 کو 11 ستمبر کی قومی یادگار پر منائی۔

موقعے پر مدد کے لیے سب سے پہلے پہنچنے والوں نے جوپلن، مزوری میں 9/11 کی دسویں برسی کے موقع پر “پیٹرائٹ فلیگ” اٹھا رکھا ہے۔ یہ پرچم اب نیویارک میں 9/11 کی یادگار اور عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

2019 میں اورلینڈو، فلوریڈا میں 11 ستمبر کی یاد میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں آگ بجھانے والے اور پولیس کے محکموں کے گارڈ آف آنر کے اراکین نے گیارہ ستمبر کے حملوں میں ہلاک ہونے والے فائر فائٹروں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی یاد میں موم بتیاں جلائیں۔

بائیں طرف والی تصویر میں جیکسن، مسس سپی میں اینڈریوز اپسکوپل کیتھیڈرل میں ایک دعائیہ تقریب کے دوران بائیں طرف، فائر چیفس وِلی رابنسن اور فریڈی سٹالنگز کھڑے ہیں۔ یہ دعائیہ تقریب 11 ستمبر 2013 کو 9/11 کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں اور موقعے پر مدد کے لیے سب سے پہلے پہنچنے والوں کی بارھویں برسی کے موقع پر منعقد کی گئی۔
درمیان میں، امریکی میرین فوج کا ایک جوان11 ستمبر2020 کو سکرینٹن، پنسلوینیا میں 9/11 کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ہونے والی ایک تقریب میں بگل پکڑے کھڑا ہے۔ ان حملوں میں اس شہر سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک ہوئے۔
دائیں، موقعے پر مدد کے لیے سب سے پہلے پہنچنے والے، مسلح افواج کے اراکین، اعلٰی شخصیات اور عام شہری، یوربا لنڈا، کیلی فورنیا میں رچرڈ نکسن صدارتی لائبریری اور میوزیم کے باہر کھلی جگہ پر جمع ہیں۔

فلا ڈیلفیا میں بحری فوج کا ایک جوان 2014 میں امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس سمر سیٹ کے سامنے سے گزر رہا ہے۔ اس جہاز کا نام پنسلوینیا کی اس کاؤنٹی کے نام پر رکھا گیا ہے جس میں11 ستمبر 2001 کو اغوا کیا جانے والا فلائٹ 93 کا طیارہ تباہ ہوا تھا۔ ان ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں اور موقعے پر مدد کے لیے سب سے پہلے پہنچنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جن تین جہازوں کے نام حملوں کے تین شہروں کے نام پر رکھے گئے ہیں اُن میں سے یہ آخری جہاز تھا۔ دیگر دو جہازوں کے نام یو ایس ایس نیو یارک اور یو ایس ایس آرلنگٹن ہیں۔
