امریکی نائب صدر کی اہلیہ کی جانب سے جاپان کی ایکی ایبے کا خیرمقدم

امریکی نائب صدر کی اہلیہ کیرن پینس نے 7 جون کو جاپانی وزیراعظم کی اہلیہ، ایکی ایبے کو واشنگٹن میں امریکی بحریہ کی رصد گاہ میں واقع نائب صدر کی رہائش گاہ  کے  دورے اور چائے پر مدعو کیا۔

یہ دورہ دونوں ممالک میں طویل دوستی اور مہمان نوازی کی کئی دہائیوں کا عکاسی کرتا ہے۔

Two women standing on a porch in front of a house (State Dept./Allison Shelley)
(State Dept./Allison Shelley)

پینس اور ایبے نائب صدر کے اینٹوں سے بنے تین منزلہ گھر کے چاروں طرف بنے بڑے برآمدے میں کھڑی ہیں۔ یہ 1894ء میں مقبول ملکہ این کے تعمیراتی طرز تعمیر پر بنایا گیا تھا۔ بنیادی طور پر اس کی تعمیر نیوی کے افسروں کے گھر کے طور پر کی گئ تھی مگر 1970 کی دہائی کے اواخر سے نائب صدور اور ان کے اہلخانہ نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر 4 ہیکٹر پر مشتمل اس احاطے میں رہنا شروع کر دیا۔

 

Woman showing others a painting of the U.S. Capitol building (State Dept./Allison Shelley)
(State Dept./Allison Shelley)

اس دورے کے دوران مسز پینس درمیان میں کھڑی ترجمان، ہیرومی چینو کے ذریعے ایبے کو امریکی کانگریس کی اپنی ایک پینٹنگ دکھا رہی ہیں۔ مسز پینس واٹر کلر سے گھروں اور تاریخی عمارتوں کی تصویریں بناتی ہیں۔

Three women walking down a driveway away from a house (State Dept./Allison Shelley)
(State Dept./Allison Shelley)

مسز پینس اور ایبے (ایبے کی ترجمان کیوکو انویو کے ساتھ)  نائب صدر کی رہائش گاہ کے ارد گرد کھلے علاقے میں چہل قدمی کر رہی ہیں۔ یہاں پر موجود بحریہ کی رصد گاہ اب بھی فعال ہے جہاں سائنس دان درست وقت ماپنے کے لیے سیاروں اور ستاروں کی حرکات کا مشاہدہ کرتے ہیں اور فلکیاتی اعدادوشمار شائع کرتے ہیں۔

Three women standing on flagstone in a garden (State Dept./Allison Shelley)
(State Dept./Allison Shelley)

پینس اور ایبے رہائش گاہ کے "خاندانی ورثے کے باغ" کا دورہ کر رہی ہیں۔ یہاں بعض پتھروں پر اُن نائب صدور، ان کے اہلخانہ اور پالتو جانوروں کے نام کنندہ ہیں جو  ماضی میں یہاں رہ چکے ہیں۔

Woman playing with a dog as another woman holds a rabbit (State Dept./Allison Shelley)
(State Dept./Allison Shelley)

پینس گھرانے کا ہارلے نامی پالتو جانور ایک آسڑیلیائی شیفرڈ نسل کا کتا ہے جسے ایبے پیار سے تھپتھپا رہی ہیں اور مسز پینس نے گھر کے مارلن بنڈو نامی خرگوش کو اٹھا رکھا ہے۔

2 women kissing goodbye in front of a house (State Dept./Allison Shelley)
(State Dept./Allison Shelley)

پینس نے ایک ٹویٹ میں لکھا، "جاپانی وزیراعظم کی اہلیہ ایکی ایبے کا دورہ خوشگوار رہا۔ ہم نے زبردست بات چیت اور نائب صدر کی رہائش گاہ  @VP کے دورے سے لطف اٹھایا۔ اس موقع پر میں نے مسز ایبے کو اپنے پالتو جانوروں سے متعارف کرایا۔ اس ملاقات سے ہم واقعتاً لطف اندوز ہوئے!"

Smiling woman holding a rabbit (State Dept./Allison Shelley)
(State Dept./Allison Shelley)

مسز پینس مسز ایبے کو جاتے ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔

جب مسز ایبے نائب صدر کی رہائش گاہ کا دورہ کر رہی تھیں اسی وقت جاپانی وزیراعظم  شنزو ایبے نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 12 جون کو صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی متوقع ملاقات سے قبل ہوئی۔