امریکی وزیر خارجہ کے ‘گھر سے باہر’ اور ‘گھر میں’ پسندیدہ نغمے

کانوں پر ہیڈ فون لگائے اور مائیکروفون کے سمانے بیٹھے اینٹونی بلنکن (State Dept.)
تب کے نائب وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن برلن میں 5 مارچ 2015 کو ایک جرمن پبلک براڈکاسٹنگ ریڈیو سٹیشن کو انٹرویو دے رہے ہیں۔ (State Dept.)

امریکہ کے سب سے بڑے سفارت کار کی حیثیت سے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن پوری دنیا کا سفر کرتے ہیں اور امریکی خارجہ پالیسی کو عملی جامہ پہناتے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

پوری زندگی موسیقی سے محبت کرنے والے ایک فرد کی حیثیت سے وہ ثقافتی سفارت کاری سے بھی کام لیتے ہیں اور جہاں جاتے ہیں وہاں کے باصلاحیت فنکاروں کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے ہیں۔ بلنکن شوقیہ طور پر بڑی دلچسپی سے (بقول اُن کے درمیانے درجے کی مہارت سے) گٹار بجاتے ہیں۔ انہیں موسیقی سننا بہت پسند ہے۔ 2022 کے اختتام اور آنے والا نیا سال منانے کے حوالے سے انہوں نے اپنے بعض پسندیدہ گانوں کے بارے میں بتایا۔ یہ گانے دو سپوٹیفائی فہرستوں میں ترتیب دیئے گئے ہیں۔ بین الاقوامی فہرست کو وہ “آن دا روڈ” کا نام دیتے ہیں۔ اپنی ایک ٹویٹ میں وہ کہتے ہیں کہ اِن  گانوں میں عمدہ سُر، سازوں کی موسیقی اور زبردست گلوکاری ملتی ہے۔

ٹوئٹر:

موسیقی اختلافات سے بالاتر ہوتی ہے۔ ہر کوئی اچھے سُر، مہارت سے بجائے گئے ساز، اور زبردست آواز کی تعریف کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موسیقی لوگوں کوایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔ اگر آپ کو مجھ پر یقین نہیں آتا تو اس سال دنیا بھر سے تعلق رکھنے والیں میری پسندیدہ دھنوں میں سے بعض دھنیں سنیں۔

رولنگ سٹون رسالے کو 2021 میں دیئے گئے اپنے انٹرویو میں موسیقی کے اپنے ہمہ جہتی ذوق کے بارے میں بلنکن نے بات کی۔ اِن کے پسندیدہ فنکاروں میں باب ڈیلن، سٹیوی ونڈر، کیرول کنگ، مارشل کرینشا، لُو ریڈ اور ایمی مین جیسے موسیقی کے امریکی ستارے شامل ہیں۔ اُن کے گھر میں “چھ یا سات” گٹار ہیں۔ وہ مزاحاً کہتے ہیں کہ “میں دائیں ہاتھ سے [گٹار] بجاتا ہوں مگر میں کسی لحاظ سے بھی جمی ہینڈرکس نہیں ہوں۔” اُن کا اشارہ سی ایٹل سے تعلق رکھنے مشہور زمانہ گٹار نواز جمی ہینڈرکس کی طرف تھا جو بائیں ہاتھ سے گٹار بجاتے تھے۔

بلنکن کا کہنا ہے کہ جیسا بھی ہو موسیقی اُن کے “شوق کو بڑہاتی” ہے۔ وہ امریکی گانوں کی اپنی سپوٹیفائی فہرست کو “ایٹ ہوم” کا” انتخاب کہتے ہیں۔

ٹوئٹر

امریکی موسیقار ہر سال موسیقی کے عالمی منظر نامے میں اپنا گرانقدر حصہ ڈالتے ہیں۔ خواہ آپ @maryjblige یا @TheRealBuddyGuy یا @taylorswift13 جس کے بھی مداح ہوں مجھے امید ہے کی موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لیے میری 2022 کی “ایٹ ہوم” فہرست سے ہر کوئی تھوڑا بہت تلاش کر سکتا ہے۔