5 نومبر کو دوبارہ عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کا ہدف ایک ایسی ایرانی حکومت ہے جو اپنے عوام کی بجائے دہشت گردی کی مالی مدد کرنے کے لیے اپنا پیسہ استعمال کرتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا، “میں طویل عرصے سے مصائب جھیلنے والے ایرانی عوام کے نام ایک پیغام دینا چاہتا ہوں۔ امریکی عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔”
وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران کے معاملے میں “انسانی ہمدردی سے متعلق لین دین” کا سلسلہ جاری رہے۔