انسانی حقوق کی پامالیوں اور جبری مشقت کے خلاف جنگ میں ہر کوئی مدد کر سکتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل نائب ترجمان، جالینا پورٹر کہتی ہیں کہ دو اقدامات یعنی انسانی حقوق کی پامالیوں کے شکار ہونے والے افراد اور اُن کے خاندانوں کی بات سن کر اور یہ تحقیق کر کے کہ کون سی مصنوعات جبری مشقت کروا کر بنائی جاتی ہیں (پی ڈی ایف، 7 ایم بی)، کا شمار اُن اقدامات میں ہوتا ہے جن کے ذریعے لوگ اِن زیادتیوں کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، “آپ کے اقدامات اور آپ کی آواز میں طاقت ہے۔ آپ تبدیلی لانے کی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔”