انسانی نصب العین تمام مذاہب کے لوگوں کو متحد کرتے ہیں

ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کی بین المذاہب کوششیں بہت سے مختلف پسہائے منظر کے حامل اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو آپس میں متحد کرتی ہیں۔

مذہب اور آزادی: امریکہ میں مذہب” نامی ایک نئی کتاب میں دکھایا گیا ہے کہ مذہب کو ماننے والے یا کسی قسم کی مذہبی وابستگی نہ رکھنے والے افراد اکٹھے مل کر کس طرح دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ “ہیبی ٹیٹ فار ہیومینٹی” اور ریڈ کراس جیسے تنظیمیں مذہبی وابستگی سے قطع نظر رضاکاروں کا خیرمقدم کرتی ہیں۔

مذہب اور آزادی کے عنوان کے تحت امریکہ کے مذہبی ورثے کی عکاسی کرنے والی بہت سی تصاویر شامل ہیں۔ ان میں سے چند ایک ذیل میں پیش خدمت ہیں:

نوجوان لوگ ڈبوں میں چیزیں ڈال رہے ہیں۔ (© Brianna Soukup/Portland Press Herald/Getty Images)
بارہ پندرہ سال کے بچے ریاست مین کے شہر پورٹ لینڈ میں روٹری کلب کی جانب سے یوم تشکر کے موقع پر دیے جانے والے ڈنر کے بعد لوگوں کے گھر لے جانے کے لیے سبزیاں وغیرہ پیک کر کر ہے ہیں۔ (© Brianna Soukup/Portland Press Herald/Getty Images)

کمسن بچے ساحل پر کوڑا کرکٹ اکٹھا کر رہے ہیں۔ (© Jeffrey Greenberg/UIG/Getty Images)
میامی کے ساحل کی صفائی کے لیے رضاکار طالبعلم اپنے ہاتھوں سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کر رہے ہیں۔ عوامی خدمت کی “ہینڈز آن میامی” نامی تنظیم کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے۔ (© Jeffrey Greenberg/UIG/Getty Images)

دو عورتیں سبزیاں کاٹ رہی ہیں۔ (© Jim West/Alamy)
یہودی اور مسلمان رضاکار اوک پارک، مشی گن کے بیتھ شالوم یہودی عبادت خانے میں کرسمس والے دن بے گھر لوگوں کے لیے کھانا تیار کر رہی ہیں۔ (© Jim West/Alamy)

اس مضمون کے بارے میں مزید جاننے کے لیے  پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

.