سال 1969 میں انسان کا چاند پر اترنا ایک ایسی کامیابی ہے جس کی تاریخ میں کعئی نظیر نہیں ملتی اور انسانی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے.
یہ کیسے ہوا؟ یہ عشروں پر محیط سائنسی ترقی اور نامعلوم چیزوں کو تلاش کرنے والے دلیر خلابازوں کے عزم صمیم کا کمال تھا۔
مگر بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔ آج کل عام پائی جانے والی ٹکنالوجیاں اپالو کی خلائی تحقیق کی مرہون منت ہیں۔ اِن میں سے چند ایک کیٹ سکین، کمپیوٹروں کی مائیکرو چپس، لاسلکی آلات اور سیٹلائٹ ٹی وی ہیں۔ ناسا کے پروگراموں کے دوران حاصل کیے جانے والے سائنسی علم کی بدولت آج کی زندگی کا معیار بلند ہوا ہے۔
اور خلائی تحقیق دنیا کے ممالک کے مابین تعاون کی بنیاد بنی۔ 1967ء میں ہونے والے بیرونی خلا کے معاہدے پر دستخط کرنے سے لے کر اکیسویں صدی کے بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک، خلائی سائنس عالمی ذہانت اور تعاون سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
یہ پوسٹر مفت ڈاؤن لوڈ کریں اور چاند پر پہلے انسان کے قدم رکھنے کی پچاسویں سالگرہ منائیں۔