انڈین سپر ہیرو، پریا کا صف اول کے طبی کارکنوں کو خراج تحسین

کارٹونوں کی کتاب سے پتنگوں کے درمیان اپنے شیر پر اڑتی ہوئی پریا کا ایک منظر (Courtesy of Priya's Shakti)
(Courtesy of Priya's Shakti)

تمام ہیروز  سپرمین کی طرح بازوؤں کے بغیر والا چولا پہنے نہیں ہوتے جیسا کہ انڈیا کی پہلی خاتون سپر ہیرو، پریا ہیں۔ وہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر ہر ایک کے ماسک پہننے کو یہ یقینی بناتی ہیں۔

کارٹونوں کی مقبول عام کتابوں کی سیریز نے حال ہی میں ایک نئی مختصر فلم ریلیز کرنے کے علاوہ ایک نئی کتاب بھی شائع کی ہے جس کا نام  پریا کا ماسک ہے۔

کارٹونوں کی کتاب اور مختصر فلم، دونوں نیو دہلی میں امریکی سفارت خانے کی تعاون اور مالی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔

امریکی سفارت خانے کے شمالی بھارت کے دفتر نے ایک بیان میں کہا، “یہ دلچسپ کتاب پریا سیریز میں ایک تازہ ترین باب ہونے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور بھارت کے عالمی صحت کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے دونوں ممالک کے عوام کی گہری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مل کر کام کرنے کی حالیہ  ترین مثال بھی ہے۔”

 "پریا کا ماسک" نامی کتاب کا ایک صفحہ (Courtesy of Priya’s Shakti)
کارٹونوں کی کتاب کا ایک صفحہ جس میں بچہ اور اُس کی ماں، اور ہسپتال میں کام کرنے والی ایک نرس کو دکھایا گیا ہے۔ (Courtesy of Priya’s Shakti)

اس کہانی میں وبا سے تباہ حال دنیا کے لیے ہمدردی اور مفاہمت لانے والی ہیروئن اور اُس کے اڑنے والے “ساہس” نامی شیر کا حال بیان کیا گیا ہے۔

کارٹونوں کی کتاب “پریا کا ماسک” کے خالقوں میں سے ایک، رام دیونینی ہیں۔ وہ بھارت میں پیدا ہوئے اور اب امریکہ میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “نوجوان لوگوں پراس وبا اور تنہائی سے مرتب ہونے والے جذباتی اثرات کو سمجھنا اور کتاب اور فلم میں امید کا پیغام دینا ضروری تھا۔”

کارٹونوں کی کتاب مفت دستیاب ہے اور اسے آن لائن جا کر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کا نو زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاہ بھارت میں امریکی سفارت خانہ زیادہ لوگوں کے اس کتاب سے فائدہ اٹھانے کو یقینی بنانے کے لیے اس کا انگریزی زبان سکھانے کے لیے ایک نیا ایڈیشن بھی تیار کر رہا ہے۔

 کارٹون فلم کا ایک منظر (Courtesy of Priya's Shakti)
فلم کے ایک منظر میں بالکونی میں کھڑیں ماں اور بیٹی، شیر پر سوار پریا کو چاند کے سامنے سے اڑتے ہوئے گزرتا دیکھ رہی ہیں۔ (Courtesy of Priya’s Shakti)