
سیمون بائلز جمناسٹک کے کھیل کی تاریخ کی کامیاب ترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ریو ڈی جنیرو میں 2016 میں ہونے والے اولمپکس میں سونے کے چار تمغے اور کانسی کا ایک تمغہ جیتا۔ سپرنگ، ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی بائلز نےعالمی چمپیئن شپ مقابلوں میں 25 تمغے جیتے جن میں سے 19 سونے کے تمغے ہیں۔ جمناسٹک کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک ریکارڈ ہے۔ اُن کی بنیادی خصوصیت تین مرتبہ گھومنا اور دو مرتبہ الٹی قلابازیاں لگانا ہے۔
.