صدر ٹرمپ نے مغربی نصف کرے کے آر پار ہونے والی غیرقانونی مہاجرت کو روکنے اور اسے ممکن بنانے والے نیٹ ورکوں کو شکست دینے میں مدد کے لیے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے۔
صدر نے 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا، ” آج ہمیں انسانی سمگلنگ اور انسانی بیوپار کے خاتمے اور ان مجرمانہ گروہوں کو ہمیشہ کے لیے ناکارہ بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا تہیہ کرنا ہو گا۔”
ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ غیرقانونی مہاجرت کے نتائج تمام متعلقہ افراد، خاص طور پر وسطی امریکہ سے امریکی سرحد کا سفر کرنے والی عورتوں اور بچوں کے لیے تباہ کن اور خوفناک حالات کی صورت می سامنے آتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا، ” برائے مہربانی یہ الفاظ سن لیں: سمگلروں کو پیسے مت دیں۔ جرائم پیشہ رہبروں کو پیسے مت دیں۔ خود کو خطرے میں مت ڈالیں۔ اپنے بچوں کو خطرے میں مت ڈالیں۔”
خطے کے تمام ممالک کی”سرحدوں کی خود مختاری کو برقرار رکھنے اور اُن کی سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کی خاطر” امریکہ، میکسیکو، گوئٹے مالا، ہنڈوراس، ایل سلویڈور، اور پانامہ کے ساتھ قریبی طور پر مل کر کام کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے کہا اس جانب سے امریکہ وسطی اور جنوبی امریکی ممالک کے تمام عمر کے لوگوں کے لیے مواقع پیدا کرنے میں معاونت کرے گا اور اس دوران نوجوانوں پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
صدر نے کہا، ” ہمارا مقصد لوگوں کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ملکوں کے مستقبل روشن بنانے میں مدد کر سکیں۔ ہمارا خطہ ایسے غیرمعمولی خوابوں سے معمور ہے: یعنی عملی صورت اختیار کرنے کے منتظر خواب۔”