چینی حکومت، شنجیانگ، چین میں مذہبی اقلیتوں کو دبا رہی ہے۔
دس لاکھ سے زائد ویغوروں، قازقوں اور دیگر مسلمان نسلی اقلیتوں کو کیمپوں میں نظربند کر دیا گیا ہے اور انہیں اپنے مذہب ترک کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ جن کو جیلوں میں نہیں ڈالا گیا ان پر مستقلاً نظر رکھی جاتی ہے کیونکہ چین منظم انداز سے اُن کی ثقافت کو تباہ کر رہا ہے۔