اپنے پارکوں کی حفاظت کرکے اِس کرُہ ارض کو اپنی آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنائیں

امریکہ کے اول ترین اور مشہور ترین پارکوں میں شمار ہونے والے، کیلی فورنیا کے  یوسیمٹی نیشنل پارک کے جنگلات اور جھرنوں کے درمیان صدر اوباما نے 18 جون کو یہ تنبیہ کی:

“غلط فہمی میں نہ رہیے۔ آب و ہوا میں تبدیلی اب صرف ایک خطرہ ہی نہیں بلکہ ایک حقیقت کا روپ دھارچکی ہے۔”

اوباما نے کہا کہ مونٹینا کے گلیشیئر نیشنل پارک کے گلیشیئروں سے لے کر نیویارک کی بندرگاہ پر مجسمہِ آزادی اور ایلس جزیرے تک، امریکی پارکوں کے نظام کے دیگر ماحولیاتی خزینے  خطرات سے دوچار ہیں۔

شمالی امریکہ کی بلند ترین آبشاروں میں شمار ہونے والی یوسیمٹی آبشار پر نگاہ دوڑاتے ہوئے اُنہوں نے کہا، ” آئی پیڈ سے آپ اس کی پوری تصویر نہیں لے سکتے۔”

اوباما 11 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ یوسیمٹی کی سیر کے لیے آئے۔ انہوں نے اس سیر کے دوران ایک مُوس کو جھیل سے پانی پیتے ہوئے، ہرنوں کے گزرتے ہوئے ایک ریوڑ کو اور ایک ریچھ کو اپنے بچوں کے ساتھ دیکھنے کے مناظر کی یاد تازہ کی۔

انہوں نے کہا، ” یہ [منظر] آپ کو تبدیل کر دیتا ہے۔ اس کے بعد آپ پہلے کی طرح نہیں رہتے۔”

اوباما نے اختتام ہفتہ یوسیمٹی اور نیو میکسیکو کی کارلسباد غاروں میں خاتونِ اول اور اپنے بیٹیوں ساشا اور مالیا کے ہمراہ، چھٹیاں بھی گزاریں اور ساتھ ساتھ اپنے منصبی فرائض بھی ادا کیے۔ خاندانِ اول نے یو ایس نیشنل پارک سروس  کے قیام کی سوویں سالگرہ بھی منائی۔

LogoWithTagline_English