اگر آپ کے پاس ایک ڈالر ہے تو وائٹ ہاؤس کی انٹرنیٹ پر سیر کیجیے۔

کیا آپ کا کبھی جی چاہا کہ وائٹ ہاؤس کی کسی سرکاری ضیافت میں جائیں؟ کیا آپ اتنے ضعیف ہیں کہ ایسٹر کے تہوار پر انڈے لڑھکانے کی تقریب میں شرکت نہیں سکتے؟

آپ فون اور  ڈالر کے ایک نوٹ کے ذریعے بیٹھے بٹھائے ایک بڑا کام کرسکتے ہیں ـــــ یعنی آپ 1600 نامی حقیقت کو نمایاں کرنے والے ایک ایپ کواستعمال کرتے ہوئے صدر کی رہائش گاہ کی سیر کر سکتے ہیں۔

مگر یاد رہے کہ ڈالر نہ داخلے کی فیس ہے اور نہ ایپ کی قیمت ہے۔ دراصل جب آپ اپنے فون کے کیمرے کو ایک ڈالر کے نوٹ پر مرکوز کرتے ہیں تو ایپ  ڈالر کو متحرک کر دیتا ہے۔ ایک انٹرایکٹیو ویڈیو وائٹ ہاؤس میں چاروں موسموں کے مناظر دکھانے لگتی ہے۔ آپ کیمرے کو روز گارڈن میں ہونے والی پریس کانفرنس پر زوم کر سکتے ہیں، چار جولائی کی آتش بازی دیکھ سکتے ہیں اور “میرین وَن” نامی صدارتی ہیلی کاپٹر کو ساؤتھ لان میں اترتا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ لگ بھگ اُن 100,000 لوگوں میں شامل نہیں ہوسکتے جو ہر مہینے وائٹ ہاؤس دیکھنے کے لیے آتے ہیں تو پریشان نہ ہوئیے۔ آپ گوگل میپس کے ذریعے “عوامی گھر” کی سیر کر سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ اس کے آرٹ کے ذخیرے کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

1600 ایپ کو وائٹ ہاؤس، وائٹ ہاؤس کی ہسٹاریکل ایسوسی ایشن اور نیکسس سٹوڈیوز نے تیار کیا ہے اور یہ Apple  اور Android پر دستیاب ہے۔